بھارتی صارفین شاہ رخ خان کے بائیکاٹ کاٹرینڈ کیوں چلا رہے ہیں؟

14.jpg

بھارتی ٹویٹر صارفین نے اپنے ہی مشہور فلمی ہیرو شاہ رخ خان کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلادیا ہے جس کے پیچھے ان کی ماضی میں عمران خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بنی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان کی 2008 میں عمران خان کے ساتھ ایک تقریب میں لی گئی ایک تصویر ٹویٹر پر وائرل ہورہی ہے جس کے ساتھ ہی بھارتی صارفین کی جانب سے چلایاگیا بائیکاٹ شاہ رخ خان کا ہیش ٹیگ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

https://twitter.com/x/status/1438349643050409987
بھارتی صارفین کے غصے کی وجہ یہ تصویر ہی نہیں کنگ خان کی نئی آنے والی فلم کا نام ہے جسے بھارتی صارفین ہضم نہیں کرپارہے۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم"پٹھان" جلد ہی ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی جس میں شاہ رخ خان بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کے روپ میں دکھائی دیں گے، اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ ڈمپل کوئین دیپیکا اور جان ابراہم جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی صارفین اس فلم کے نام پر شدید نالاں نظر آتے ہیں ، صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ایک ایسے نظریے کو فروغ دے رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے اور معاشرے کیلئے نقصان دہ ہے۔

سشما روہت نامی ایک صارف نے کہا کہ شاہ رخ خان کا بائیکاٹ ہونا چاہیے، کیونکہ وہ ایسی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں جو نہ صرف معاشرے بلکہ انسانیت کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1439858718959550471
اکشے پاٹیل نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ہندو بادشاہ اشوکا کو ایک برے روپ میں دکھایا، ایک طرف جہاں اجے دیوگن اور اکشے کمار تنہاجی اور پرتھوی راج چوہان پر فلمیں بنارہے ہیں شاہ رخ خان "پٹھان " پر فلم بنارہے ہیں ، اگر یہ ایک جاسوسی ایجنٹ کی کہانی پر مبنی فلم ہے تو اس کا نام کسی ہندو نام پر کیوں نہیں رکھا جاسکتا؟ بھارت میں پٹھان کی ہی واہ واہ کیوں؟

https://twitter.com/x/status/1438359793970778112
ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ کون سے پٹھان تعریف کے قابل ہیں؟ جو آپس میں لڑرہے ہیں؟ جو اپنی ماؤں بہنوں اور اپنے سگے بھائیوں کو قتل کرتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1438355798061584386
شاہ رخ خان کی جانب سے بھارت کو ناقابل برداشت کہنے اور انڈین پریمئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے حق میں دیئے گئے بیان پر ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ بھارت کو ناقابل برداشت کہہ رہے ہیں جب بھارت میں رہنے والے ہر مسلمان کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438385696369090560
بھارتی صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان کی عمران خان کے ساتھ تصویر، انڈین پریمئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے حق میں دیا گیا بیان اور ان کی آنے والی فلم کے نام پٹھان سے بھارتی صارفین تلملائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اپنےہی اسٹار کو پاکستان کے حمایتی قرار دیتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ چلارہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1438368666911854595
https://twitter.com/x/status/1438343873684668422
https://twitter.com/x/status/1438359316667383810
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پوچھنا یہ تھا کہ جو بھارتی ہندو ماڈلز اور اداکارائیں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سوتی رہی ہیں ان کے خلاف یہ تنگ نظر بھارتی انتک وادی کب ٹرینڈز چلائیں گے ؟؟؟
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)

پوچھنا یہ تھا کہ جو بھارتی ہندو ماڈلز اور اداکارائیں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سوتی رہی ہیں ان کے خلاف یہ تنگ نظر بھارتی انتک وادی کب ٹرینڈز چلائیں گے ؟؟؟
آپکی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی کیو نکہ وہ اداکارائیں ایک ایک سے دو دو ہو چکی ہیں اس میں ہندووں کا فائدہ ہی فائدہ ہے بیٹھے بٹھائے مفت میں بندے بڑھ گئے ہیں ہینگ لگی نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا آگیا اب اس میں کیا