بھارتی فائٹر طیارے کا ٹائر چوری ، چور ٹائر واپس کرگئے

mairaj1131.jpg

بھارت میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں چوروں نے بھارتی فضائیہ کے طیارے کا ٹائر ہی چرالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست لکھنؤ کے علاقے پتھ میں 27 نومبر کو ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب چوروں کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے'میراج' کے ٹائر چرانے کی اطلاع منظر عام پر آئی۔

تاہم اس سے بھی زیادہ اچھنبے کی بات تب سامنے آئی جب 4 دسمبر کو چوروں نے طیارے کا ٹائر بھارتی فضائیہ کو واپس بھی کردیا۔

رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے بخشی تالاب ایئرفورس اسٹیشن سے سپلائی جودھ پور ایئر بیس کی جانب بھیجی گئی تھی جس میں ایک ٹرک سے میراج طیارے کا ٹائر غائب ہوگیا، ٹرک کے ڈرائیور نے واقعے کا مقدمہ بھی پولیس اسٹیشن میں درج کروادیا۔

پولیس تو واقعے میں کسی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی مگر 7 دن بعد چوروں نے خود ہی طیارے کے ٹائر کو بھارتی فضائیہ کے حوالے کردیا اور بیان دیا کہ سڑک پر لاوارث پڑا ٹائر اس غلط فہمی میں اٹھا لیا تھا کہ یہ کسی ٹرک کا ٹائر ہے، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کسی جہاز کا ٹائر ہے ۔

میڈیا میں لڑاکا طیارے کا ٹائر چوری ہونے کی خبر سن کر اسے واپس فضائیہ کے حوالے کرنے کیلئے بخشی تالاب ایئر بیس پہنچ گئے
 
The Sane

Chief Minister (5k+ posts)

کالے نازی اس کا الزام بھی اب آئی ایس آئی پر کگائیں گے