بھارتی وزیر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا

8giti.jpg

بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان طے میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

گری راج سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرد تعلقات کی بنیاد بنا کر میچ منسوخی کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے بھارتی منسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات ایسے نہیں ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کسی میچ میں آمنے سامنے ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس وقت بالکل اچھے نہیں ہیں۔


میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گری راج سنگھ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ہونے والے پاک بھارت میچ کو کسی اور سوچ اور نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

گری راج سنگھ کی جانب سے اس مطالبے کی 2 اور بھارتی وزراء نے حمایت کی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے، اگلے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایک ہائی وولٹیج میچ شیڈولڈ ہے جو24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ہم انکو کھیلنے پر مجبور نہیں کرسکتے ویسے بھی آی سی سی اپنا سارا ریونیو بقول رمیض راجہ کے انڈیا سے اکٹھا کرتا ہے مگر دو پوائینٹ پاکستان کو لینے چاہیئں اور بعد میں ان تمام انڈین وزرا کے نفرت پر مبنی بیانات کو لے کر انڈین کرکٹ ٹیم کو ساوتھ افریقہ کی طرح نسلی امتیاز برتنے کی وجہ سے بین کروانے کی بھرپور کمپین چلانی چاہئے
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
ہم انکو کھیلنے پر مجبور نہیں کرسکتے ویسے بھی آی سی سی اپنا سارا ریونیو بقول رمیض راجہ کے انڈیا سے اکٹھا کرتا ہے مگر دو پوائینٹ پاکستان کو لینے چاہیئں اور بعد میں ان تمام انڈین وزرا کے نفرت پر مبنی بیانات کو لے کر انڈین کرکٹ ٹیم کو ساوتھ افریقہ کی طرح نسلی امتیاز برتنے کی وجہ سnے بین کروانے کی بھرپور کمپین چلانی چاہئے
Current government is not brave to confront Indian government. We need brave people like Nawaz and then we can expect will try his level best.