بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار گپی گریوال کو پاکستان آنے کی اجازت نہ مل سکی

12gippygrewal.jpg

بھارتی حکام نے بالی ووڈ کی پنجابی فلموں کے ہیرو گپی گریوال کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے کے خواہش مند سکھ اداکار گپی گریوال کو بھارتی حکام نے اپنے سرحدی علاقے اٹاری کے قریب روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق 28 جنوری کو دوروزہ دورے پر گپی گریوال پاکستان آرہے تھے ، اپنے دورہ کے دوران انہوں نے پاکستان میں کرتارپور صاحب میں بابا گرونانک کے دربار پر حاضری دینی تھی۔


دورے کے دوران گپی گریوال نے 29 جنوری کو پنجاب کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی اور دیگر سکھوں کے مذہبی مقامات پر حاضری بھی دینی تھی تاہم 6 سے 7 سکھوں پر مشتمل اس وفد کو بھارتی حکام نے پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں سرح پر روک لیا گیا ہے۔

گپی گریوال کو بھارتی حکام نے کیوں پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

یادرہے گپی گریوال جنوری 2020 میں بھی پاکستان دورے پر آچکے ہیں اور انہوں نے اس دوران ننکانہ صاحب بابا گرونانک کے مزار پر حاضری دی تھی۔