بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کون منتخب ،سدھو تیاریاں کرتے رہ گئے ؟

.jpg


بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تو کانگریس کے ریاستی انچارج ہریش راوت نے بتایا کہ اب پارٹی نے چرن جیت سنگھ چنی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا ہے۔ گو کہ نوجوت سنگھ سدھو وزارت اعلیٰ کیلئے فیورٹ قرار دیئے جا رہے تھے مگر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے ان کی کھل کر مخالفت کی تھی۔

بھارتی پنجاب کے نامزد ہونے والے نئے وزیراعلیٰ دلت ہیں اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے بہت قریبی لوگوں میں سے ہیں۔ ان نے متعلق ہریش راوت نے بتایا کہ کانگریس نے ان کے نام کی باقاعدہ متفقہ منظوری دے دی ہے۔ وہ سیاحت و ثقافتی امور، انڈسٹریل ٹریننگ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر رہ چکے ہیں۔

وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب میں کانگریس کا صدر نامزد کیے جانے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا کیونکہ انہوں نے پارٹی کے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی مگر پارٹی کی جانب سے ان کی بات نہ سنے جانے پر انہوں نے بےعزتی محسوس کی اور استعفیٰ دے دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ (بھارتی) پنجاب کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ سیاسی مستقبل کے فیصلے کے لیے اُن کے پاس آپشن کھلے ہیں۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی امبیکا سونی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتی تھی مگر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ کسی سکھ کو ہی ہونا چاہیے۔

یاد رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نوجوت سنگھ کو ملک مخالف قرار دیتے ہیں اور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ایسا ہونے کی صورت میں وہ مخالفت ضرور کریں گے کیونکہ سدھو قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Desperado (the child propagandist of the forum) is desperate and anxious about the economy and Siasat.pk is after Sidhu, what is happening here?