اصل زندگی ہو یا ڈرامہ بھارت کے ڈرامے بند نہیں ہوتے، جو ڈوپٹہ آسانی سے گلے سے نکالا جاسکتا تھا اس کو نکالنے کیلیے ایک الگ ہی ڈرامہ سین عکس بند کیا،سوشل میڈیا پر بھارتی ڈرامے کا ایک سین وائرل ہورہاہے جسے دیکھنے والے شدید دنگ رہ گئے۔
سین کچھ یوں ہے کہ ہیرون کے گلے کا دوپٹہ پنکھے میں پھنس جاتا ہے جس سے دوپٹے کا گھیرا ہیروئن کے گلے میں تنگ ہوتا جاتا ہے جب کہ ڈوپٹہ خود ہیروئن بھی نکال سکتی تھی لیکن شاید ہیروئن کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا۔
ہیروئن کی جان خطرے میں ہو اور ہیرو انٹری نہ دے ایسا تو ہو نہیں سکتا اس لیے ہیرو فوراً میدان میں آیا،اس دوران ہیرو انہیں بچانے کی کوشش کرتا ہے جب کہ اردگرد کھڑے تمام لوگ تماشا دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ایک خاتون پنکھے کا سوئچ نکالنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہ سوئچ نہیں نکال پاتیں۔
ہیرو کو جب کچھ سمجھ نہ آیا تو اپنے مضبوط دانتوں سے دوپٹہ کاٹنا شروع کیا اور بالاخر ہیروئن کی جان بچائی،ہیروئن کا دم گھٹنے لگتا ہے اور وہ موت کے بالکل قریب پہنچ جاتی ہیں، یہ سین کسی اسپتال میں شوٹ کیا گیا ہے۔
چونکہ دوپٹے کو دانتوں سے کاٹنا تقریباً ناممکن سا لگتا ہے، اسی لیے یہ سین ایک مذاق بن کر رہ گیا۔ ٹوئٹر پر صارفین نے اس پر خوب میمز بنائیں۔
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ سب لوگ ہیرو کے پاس گئے اور پوچھا کہ آپ کے مسوڑے بہت مضبوط ہیں، کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں؟
جوئل نے لکھا میں تو ہنس ہنس کر مر گیا۔
ایک صارف نے لکھا اگر آپ ایسا شو دیکھتے ہیں تو یہ قتل نہیں خودکشی ہے۔
ماجد مرزا نے لکھا اس سین نے ٹوئٹر کو مزاحیہ بنادیا۔
دیگرصارف بھی خوب محظوظ ہورہے ہیں۔