بھارت افغان میچ، طالبان بھی اسٹیڈیم میں موجود

9talibamt.jpg

آئی سی سی ٹی 20 کے دوران بھارت اور افغانستان کے درمیان اہم میچ میں طالبان بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پہنچ گئے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات اسلامی کی حکومت کے ایک رکن بھارت اور افغانستان کے درمیان اہم میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور اپنی ٹیم کی پرزور حمایت کررہے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں طالبان رہنما کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں انشااللہ بھارت کے خلاف ہماری ٹیم فتح یاب ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1455894201820975107
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں آج بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے، میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

یہ میچ اس نوعیت سے اہم ہے کہ اگر بھارت یہ میچ ہار گیا تو وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گا، ایونٹ میں برقرار رہنے اور اگلے مرحلے میں بھارت کو آج سمیت اگلے تمام میچز اچھی رن ریٹ سے جیتنا ہوں گے پھر ہی اس کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز پیدا ہوسکتے ہیں۔