بھارت: تیز رفتار گاڑی نے لڑکیوں کو روند ڈالا،فوٹیج نے دل دہلادئیے


بھارت میں ڈرائیور کی بے حسی،تیزرفتار گاڑی لڑکیوں کو کچل کر فرار۔۔ منظرعام پر آنیوالی فوٹیج نے دل دہلادئیے

بھارت میں ظلم کی انتہا، ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر میں تیز رفتار گاڑی دو لڑکیوں کو کچل کر فرار ہوگئی،حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔

واقعہ دھنو والی گیٹ کے سامنے شاہراہ پر پیش آیا، جہاں صبح کے وقت تیز رفتار گاڑی نے سڑک پر کھڑی لڑکیوں کو روند ڈالا،ایک لڑکی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ دوسری لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1450028080714629121
دل دہلادینے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں سڑک عبور کرنے کے لیے کھڑی تھیں کہ اچانک تیز رفتار گاڑی لڑکیوں پر چڑھ دوڑی، اور ڈرائیور نے لڑکیوں کی جان بچانے کے بجائے اپنی جان بچائی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، جبکہ ملزم کی تلاش بھی جاری ہے،پولیس ملزم کی تلاش کیلئے چپے چپے پر چھاپے مار رہی ہے، لڑکیوں کے اہلخانہ بھی غم سے نڈھال ہیں، پولیس سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔