بھارت: دلہن نے جہیز میں ملنے والے 75 لاکھ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے وقف کردئیے

girl-education112334.jpg


گرلز ہاسٹل کی تعمیر کیلئے دلہن نے اپنے جہیز کی مد میں جمع کیے گئے 75لاکھ عطیہ کر دیئے

بھارتی ریاست راجھستان میں دلہن نے اس کی شادی کی جہیز کی مد میں جمع کیے گئے 75لاکھ روپے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کیلئے عطیہ کر دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے شہر بارمر کی رہائشی انجلی کور نے اپنی رخصتی کے وقت والد سے فرمائش کی کہ اس کی شادی اور جہیز کیلئے انہوں نے جو پیسے جمع کر رکھے ہیں ان کو لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے۔

انجلی کور کے والد کشور سنگھ نے اپنی بیٹی کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے 75لاکھ روپے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کیلئے وقف کر دیئے۔ شادی کی رسومات کے بعد انجلی کور نے راجھستان کے ہی ایک مذہبی رہنما پرتاب پوری کو خط لکھا جس میں اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1463358471789629441
شری مہانت پرتاب پوری نے انجلی کور کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں لڑکیوں کو ان کا حق دلانے کیلئے رخصتی کے وقت کیا گیا ایسا اقدام قابل ستائش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلی کے والد کشور سنگھ پہلے ہی اس گرلز ہاسٹل کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے دے چکے تھے مگر فنڈز کی کمی کے باعث تعمیر نامکمل تھی اور کام روک دیا گیا تھا، انتظامیہ کے مطابق اس کو مکمل کرنے کیلئے مزید پچاس سے پچھتر لاکھ روپے درکار تھے جو اب مل گئے ہیں۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Why don't we hear good news from Pakistan? Oh sorry I forgot we are the best Muslim.