بھارت غیر ذمہ دار ملک ہے،کیسے ایٹمی صلاحیت رکھ سکتا ہے:معید یوسف

moeed-yousaf-pakistan-on-ind.jpg

بھارت سے میزائل حادثاتی طور پر چلنے اور میاں چنوں میں دھماکے کی کہانی کیا ہے یہ تو بھارت ہی جانتا،اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کے غیرذمہ دارانہ رویئے پر شدید تنقید کردی۔

معید یوسف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مارچ کو پیش آنے والا واقعہ خطرناک تھا،بھارت سے ایک سپر سانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پاکستان میں گرا،ایسا غیر ذمہ دار ملک کیسے ایٹمی صلاحیت رکھ سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1502313842352795652
انہوں نے کہا کہ بھارت کیسا ملک ہے کہ جس کا میزائل چل گیا اور وہ 3 دن بعد وضاحت کر رہا ہے اور نئی دہلی کو پاکستان کو اعتماد میں لینے کی بھی توفیق نہیں ہوئی،ہم دنیا کو متعدد مرتبہ بھارت کےناقص دفاعی نظام کی طرف توجہ دلاتے رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1502313864179986436
معید یوسف نے مزید کہا کہ بھارت میں اکثر یورینیم کی خریدوفروخت کے واقعات دنیا کے سامنے آتے رہتے ہیں کہ بھارت کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات خطے سمیت دنیا بھر کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی امور نے عالمی برادری سے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی غلطی غیر ذمہ داری کی انتہا ہے کہ انہوں نے ایک ایٹمی ملک پر میزائل برسا دیا،یہ ایک بہت سنجیدہ واقعہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1502313867203989510
معید یوسف کا کہناتھاکہ بھارتی میزائل کا غلطی سے فائر ہو جانے کی بھارتی وضاحت بھی مشکوک ہے،بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گرا، بھارتی میزائل کا روٹ عالمی فضائی روٹ تھا اور اس واقعے کے وقت کمرشل فلائٹس محو پرواز تھیں۔

بھارتی وزارت دفاع نے معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوجانے کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان سے معافی مانگی تھی۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 9 مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک سپر سونک پروجیکٹ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
 
A.jokhio

Minister (2k+ posts)

Are these tweets enough...where is our official, Govt response to this incident...they are celebrating this "mistake" back home, taking political advantage of it...why would world bother when our response is so light and careless, whether militarily or diplomatically...wake upPAK