بھارت:مہاراشٹرا حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سےمنسوب شہروں کے نام بدل دیے

muslims-india-city-name-change.jpg

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے ماضی کی مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام بدل دیے۔ مہاراشٹرا کی حکومت نے جاتے جاتے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے کی زیر صدارت ریاستی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے نام تبدیل کرنے کی منظوری دی، ریاستی کابینہ نے اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر اور عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کر کے دھارا شیو رکھنے کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے الہ آباد کا نام "پریاگ راج" رکھ دیا تھا۔ بی جے پی حکمران اس امر پر زیادہ ناراض کے تھے کہ شہر کا 435 سال پرانا نام ایک مسلمان حکمران کا دیا ہوا تھا۔ اتنا ہی نہیں ایک متنازع ہندو مذہبی رہنما کی سربراہی میں قائم مقامی حکومت نے فیض آباد ضلع کا نام ایودھیہ رکھ دیا۔

اس کے علاوہ ناوی ممبئی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، ناوی ممبئی کا نیا نام ڈی بی پاٹل ائیرپورٹ ہوگا۔ اب بی جے پی رہنما تاج محل کے شہر آگرہ اور گجرات میں احمد آباد کو ’ہندو‘ نام دینا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل رواں سال ہی راجستھان میں حکمراں جماعت بی جے پی نے تین دیہات کے نام تبدیل کیے کیونکہ وہ بظاہر 'اسلامی' نام تھے۔
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
ہمارے خیال میں کسی بھی شہر کا نام تبدیل نہیں ہونا چاہیے چاہے ہندستان ہو یا پاکستان۔
پاکستان میں بھی بہت سے ہندو اور انگریزوں کے ناموں والے علاقوں کو مشرف بہ اسلام کرنے کی مہم بھی ویسے ہی غلط ہے جیسے ہندوستان میں مسلم ناموں والے شہروں کے نام کی تبدیلی۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
ہمارے خیال میں کسی بھی شہر کا نام تبدیل نہیں ہونا چاہیے چاہے ہندستان ہو یا پاکستان۔
پاکستان میں بھی بہت سے ہندو اور انگریزوں کے ناموں والے علاقوں کو مشرف بہ اسلام کرنے کی مہم بھی ویسے ہی غلط ہے جیسے ہندوستان میں مسلم ناموں والے شہروں کے نام کی تبدیلی۔

یہ ہندوؤں بنیے ہر کام کر لینگے لیکن مسلمانوں نے جو عمارات تعمیر کیے تھے انہیں نہیں گرائینگے۔۔۔ اس لیے کہ ان سے پیسے آتے ہیں۔۔۔۔ تاج محل یا اس جیسی اور عمارات کیوں نہ گراتے جو مسلمان حکمرانوں نے بنائیں ہیں؟
 
Allama G

Minister (2k+ posts)

یہ ہندوؤں بنیے ہر کام کر لینگے لیکن مسلمانوں نے جو عمارات تعمیر کیے تھے انہیں نہیں گرائینگے۔۔۔ اس لیے کہ ان سے پیسے آتے ہیں۔۔۔۔ تاج محل یا اس جیسی اور عمارات کیوں نہ گراتے جو مسلمان حکمرانوں نے بنائیں ہیں؟
Actually Taj mahal Hindu ne bnai thi... Iska asal nam teju Mahalia hai... Behari tha woh raja
 
iammohsinvirk

New Member
Yeh jo hamaray mulk mei shehron k naam badlay gaye aur unko Musalman kia gaya uspar koi ni bola... Lyallpur ko Faisalabad kar dia gaya hai
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)
Actually Taj mahal Hindu ne bnai thi... Iska asal nam teju Mahalia hai... Behari tha woh raja
بالکل ٹھیک کہا جیسے مرسڈیز کمپنی بھی ہندو نے بنائی تھیُ اسکا نام مرسی داس تھا