بھارت میں خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی خود کشی، بھارتی فوج کی ساکھ پر سوالات

lft.jpg


بھارتی فوج کی ایک حاضر سروس خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خود کشی کرلی ہے۔

خبررساں ادارے اے آئی وائی نیوز کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 43 سالہ خاتون لیفٹننٹ کرنل پونا کے ایک ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول میں تربیت حاصل کررہی تھیں کہ ایک روز ان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، خاتون افسر کی خود کشی نے بھارتی فوج کی ساکھ پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

پولیس نے خاتون افسر کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کے روز ٹریننگ اسکول میں سرکاری رہائش گاہ پر لیفٹیننٹ کرنل کا ملازم معمول کے مطابق صبح کی چائے پیش کرنے جب ان کے کمرے میں پہنچا تو اس نے خاتون افسر کی پھندا لگی لاش دیکھی۔

ایک سرکاری اہلکار نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی لاش ان کے ہی دوپٹے سے پھنکے سے لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے، واقعے کے حوالے سے ڈی سی پی نمرتا پاٹیل کا کہنا تھا کہ خاتون افسر نجی زندگی میں مسائل کا شکار تھیں اور انہوں نے اپنےشوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت میں درخواست بھی دائر کررکھی تھی۔

بھارتی فوجی اہلکاروں کی خود کشی کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔

 
Last edited by a moderator: