بھارت نے اپنے ملک میں پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر بلاک کر دیا

modi-govt-pak-twitter.jpg


بھارتی حکومت نے پاکستانی حکومت کے آفیشل سوشل میڈیا کو اپنے ملک میں بلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے پاکستانی سوشل میڈیا کو ہندوستانی سوشل میڈیا صارفین کیلئے بلاک کر دیا ہے۔ معروف بھارتی نیوز ایجنسی نے اس حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے این آئی کی جانب سے شیئر کیے گئے حکومت پاکستان کے بلاکڈ ٹوئٹر پیج پر لکھا گیا ہے کہ اس اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1576072615407812608
دوسری جانب پاکستانی حکومت یا اس کے ترجمانوں نہ ہی دفترخارجہ کی جانب سے اس پر فی الحال کوئی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں اس سے قبل جون کے مہینے میں بھی بھارت نے پاکستان سمیت متعدد دیگر ممالک کے سفارتخانوں کے اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیا تھا۔