بھارت نے پاکستان سے چلنے والے35یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی

1yoybanbuindia.jpg

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار ملک بھارت صحافت سے خوفزدہ ہوگیا، مظلوم نہتے کشمیریوں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے جمعہ کے روز پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے۔ اسی طرح کا ایک ایکشن دسمبر میں بھی لیا گیا تھا جب بھارت نے 20 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1484848900523675652
رپورٹ کے مطابق جن یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے ان میں پاکستانی صحافیوں کے چینلز بھی شامل ہیں۔ بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک پریس کانفرنس میں یوٹیوب چینلز پر پابندی کا اعلان کیا، جن یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی ویڈیوز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1484597022971867141
بھارت کی وزارت اطلاعات کے سیکریٹری اپوروا چندرا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے ان کے ویوز کی تعداد 130 کروڑ سے زیادہ تھی۔ یہ پاکستان سے باہر سے آپریٹ کیے جا رہے تھے اور ان کے ذریعے بھارت کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی 20 یوٹیوب چینلز کو اسی طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب بھی بھارت نے پاکستان کے بڑے یوٹیوب نیٹ ورک جن میں TALHA (KHOJI TV) FILMS، Apni Dunya Network کے علاوہ پاکستان کے صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آزادی اظہار رائے بھارت کی حدود کے پار ہو گئی۔