بھارت ٹویٹس اور اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروانے میں 5 بڑے ممالک میں شامل

india-twii11.jpg


جمہوریت کا نام نہاد چیمپئن بھارت آزادی اظہار رائے پر حملہ آور ہونے والوں میں سرفہرست۔۔ٹویٹس اور اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروانے میں بھارت پانچ بڑے ممالک میں شامل

ٹویٹر نے 2021 کے چھ ماہ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حکومتوں کی جانب سے ٹویٹس ہٹوانے یا پھر اکاؤنٹ معطل کروانے کا دباؤ بڑھا ہے۔

جنوری 2021 سے 30 جون 2021 تک کل 43 ہزار سے زائد ٹویٹس ہٹائے گئے جو سب حکومتوں کی درخواست پر کئے گئے تھے۔ اس طرح کل ایک لاکھ 90 ہزار اکاؤنٹس متاثر ہوئے ہیں۔

ٹویٹر کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹس ڈیلیٹ کروانے کی 95 فیصد درخواستیں پانچ ممالک سے سامنے آئیں جن میں بھارت، جنوبی کوریا، ترکی، جاپان اور روس شامل ہیں۔

ٹویٹر نے حذف شدہ ٹویٹس کی تفصیلات نہیں دیں لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ ٹرانسپرینس اور انفورسمنٹ اپ ڈیٹ نامی رپورٹ میں روس نے کریملن اور یوکرین سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

جاپان اور ترکی میں سیاسی بنیادوں پر ٹویٹس ہٹانے کی درخواستیں موصول ہوئیں اور بھارت نے اپنے ملک میں جاری تنازعات اورحریت پسندوں کی ٹویٹس ہٹانے کی درخواست کی جس پر عمل کیا گیا۔

اس طرح صرف چھ ماہ میں کل 43ہزار 387 ٹویٹس ہٹائی گئیں۔ ان میں بھارت نے ٹویٹرپر سینسر شپ کے لیے بہت زور دیا۔ ٹویٹر نے اعتراف کیا ہے کہ اس اتارچڑھاؤ سے اسے مالی نقصانات بھی ہوئے۔ اس طرح ایپ کی ڈاؤن لوڈ بڑھنے کی رفتار بھی متاثر ہوئی۔

ٹویٹر نے خود یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ لاکھوں ٹویٹس ایسی تھیں جو اس کے قواعد وضوابط کے خلاف تھیں۔ اس طرح کل 47 لاکھ ٹویٹس کو خود ٹویٹر نے ہٹایا ہے۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
These social media giants are becoming a joke

we need to have our own social media

or something on blockchain

these centralized platforms are not acceptable