بھارت کی عبرتناک شکست پر اکشے کمار کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا، دلچسپ میمز

akshau11.jpg


دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کو براہ راست دیکھ کر اداکار اکشے کمار کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔

پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران بالی وڈ اداکار اکشے کمار، پریٹی زنٹا، ویویک اوبرائے، ارواشی روٹیلا سمیت کئی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم موجود تھے۔

لیکن اداکار اکشے کمار کی پاک بھارت میچ دیکھنے کی تصویر خوب وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی اداکار اکشے کمار کی تصویر کو لے کر مزاحیہ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

اکشے کمار کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کو لیکر شائقین کرکٹ اکشے کمار کو ٹرول کررہے ہیں کہ نہ جاؤ چھوڑ کے کہ دل ابھی بھرا نہیں۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو کسی اور میچ کی ہے۔


ایک سوشل میڈیا صارف نے طنز کیا کہ اکشے کماراب فلم بنائیں گے اور اس میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرائیں گے


ڈاکٹر فاطمہ کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان کی طرف سے دی گئی اوور تھروز پر اکشے کمار دانت نکال رہا تھا اور میچ کے بعد رورہا ہے۔


اکشے کمار کے ری ایکشن پر جنید نامی سوشل میڈیا صارف نے بھی ویڈیو بناکر شئیر کی۔


دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اکشے کمار کے ری ایکشن پر دلچسپ تبصرے کئے۔


بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہی مکمل کر لیا اور بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی۔
 
Advertisement
Sponsored Link