بھارت کے پاکستان مخالف اوچھے ہتھکنڈے، امریکی یونیورسٹی نے پردہ فاش کردیا

6modistndafordpardafash.jpg

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، 24 اگست کو ٹوئٹر نے چوری پکڑی، ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ بند کر دیئے، ٹوئٹر نے پاکستان اور چین کے خلاف متحرک ایک ہزار سے زائد اکاؤنٹس پر مشتمل بڑے نیٹ ورک کو بلاک کردیا گیا، جس کا تعلق ممکنہ طور پر انڈین آرمی کی برانچ سے ہے۔

امریکی یونیورسٹی سے منسلک اسٹینڈفورڈ انٹرنیٹ آبزرویٹری نے اپنی ایک تحقیق میں ٹوئٹر کی جانب سے 24 اگست 2022 کو معطل کیے جانے والے ایسے نیٹ ورک کا تجزیہ کیا ہے جو پاکستان اور انڈیا پر ٹویٹس کرتا تھا۔


ٹوئٹر کے مطابق نیٹ ورک میں انڈیا سے چلنے والے ایک ہزار 198 اکاؤنٹس شامل تھے جنہیں پلیٹ فارم پر ہیرا پھیری اور پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیا گیا۔

ٹوئٹر نے کھل کر اس نیٹ ورک کو انڈین آرمی سے نہیں جوڑا تاہم اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کی انٹرنیٹ آبزرویٹری جو کہ انٹرنیٹ کے غلط استعمال پر نظر رکھنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

آسٹریلین یونیورسٹی کے بعد امریکی یونیورسٹی اسٹینفور نے بھارت سازش دنیا کے سامنے آشکار کردی،،جس کے بعد ٹوئٹر نے ایکشن لیا اور بھارت سے آپریٹ ہونے والے ہزاروں اکاؤنٹس بلاک کردیئے،گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کورنگے ہاتھوں پکڑاتھا۔