بہتر ہوتا آرمی چیف آج کے روز روس یوکرین جنگ سےمتعلق بیان نہ دیتے،کامران خان

8kamran%20khan%20bajwatanqeed.jpg

سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو آج کے دن روس اور یوکرین جنگ سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی یوکرین تنازعے پرتبصرہ کیا اور کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ افسوسناک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، یوکرین میں بہت سے معصوم شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، پاکستان فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

سینئر تجزیہ کار کامران خان نے ٹویٹر 'ٹرینڈ لسٹ' کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں "باجوہ" ٹاپ ٹرینڈ نگ پر تھا۔

https://twitter.com/x/status/1510229493658529792
کامران خان نے کہا کہ کاش جنرل قمر جاوید باجوہ آج کے روز یہ بیان نہ دیتے، ملک میں عوام پہلے ہی شدید اضطراب کا شکار ہیں، حکومت کے اندر سے عمران خان کے خلاف آواز تباہی کو دعوت ثابت ہوگی۔

سینئر صحافی نے متحدہ اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 10 روز سے آپ کو یہ باور کروارہاہوں کہ عمران خان کے ترپ کے پتے کو مت بھولیں، روزانہ کی تعداد میں بڑھنے والے عمران خان کے مداحوں کیلئے خبر ہے ترپ کا پتہ اپوزیشن کےقدموں کے نیچے سے زمین ہلادے گا، خان کہیں نہیں جارہا۔

https://twitter.com/x/status/1510249796325584898
انہوں نے عمران خان کی ایک مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز شریف کے امریکہ اور پاکستانی قوم کو بھکاری قرار دینے سے متعلق بیان پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ شہباز شریف نے پاکستانی قوم کو بھکاری سے تشبیہ دے کے تحریک عدم اعتماد بیانئے کا بیڑا غرق کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1510235971069042695
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے مانیں نہ مانیں عمران خان کی مقبولیت انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے آج الیکشن ہو تو عمران خان نواز زرداری فضل الرحمن اتحاد کے دانت کھٹے کر سکتا ہے۔