HIDDEN

Minister (2k+ posts)
دور کہیں افق پہ روشنی کی ایک کرن نظر آئی ہے

ایک کے بعد ایک جھٹکا لیکن قومی سیاسی جماعتوں نے جس بردباری، سیاسی پختگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، وہ یقیناً لائق تحسین ہے

وزیراعظم نے جس طرح اپنی جماعت کے لوگوں کو عمران اور ریحام کے معاملے پر چپ سادھنے کا حکم دیا، اور جس طرح ان کے لوگوں نے، ماسوائے چند گندے انڈوں کے، اس حکم کی تعمیل کی وہ تعریف کے قبل ہے

اسی طرح دوسری جماعتوں نے بھی (چند ایک کو چھوڑ کے) اس سنسنی خیز خبر کو دبانے میں کردار ادا کیا
پی ٹی آئی کے لوگ بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، اپنی شکست کھلے دل کے ساتھ قبول کی اور مبارکبادیں بھی ارسال کیں

پہلے تو ایسا محسوس ہوا کے حقیقت نہیں، کوئی خواب ہے کہ آنکھ کھلے گی اور ٹی وی سکرین پہ پرویز رشید، ماروی میمن و ہمنوا میڈیا کے سامنے براجمان
پرانی قوالی نئی تھاپ کے ساتھ پیش کرنے میں مصروف ہونگے

دوسرے چینل پہ ایک دوسری قوالی، وہ بھی پرانی، ضرور سماعت و بصارت کے آلات کے آگے زبردستی گوش گزر کرنی پڑیگی

کراچی کے سیاستدان تیسرے چینل چن چن کے بدلے لینے میں مصروف ہونگے

تنگ آکے سیاست پی کے کھولا جاویگا اور گالیاں طنز تشنام

لیکن

نہ کوئی کیچڑ

نہ کوئی دھاندلی دھاندلی کی رٹ

ایسا لگا کے پاکستانی جمہوریت ایک دن میں جوان ہوگئی
دعا بس یہی ہے کے یہ جوانی چار دن کی نہ ہو

بس اب ہمارے میڈیا کو بھی الله جلد جوانی کی دہلیز پہ لا کھڑا کرے
ایک ہی ستوں رہ گیا ہے جو سب سے زیادہ کمزور بھی ہے اور جھولتا بھی بہت ہے

 
Last edited by a moderator:

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں
جمہوریت کو کرنا جوان اور بھی ہے

آپ کی آدھی بات سے متفق ہوں ... لیکن جہاں تک بات ہے وزیراعظم صاحب کے اس بیان کی ک ان کی پارٹی کے ممبرز طلاق کے معاملے پے بیان نہ دیں ... یہ ایک سوچی سمجھی چال ہے ورنہ ان گنجوں نے ابھی تک جمائیما کو معاف نہیں کیا دوسری طلاق کو کیسے کر سکتے ہیں.

نواز شریف اس معاملے میں انتہائی گرا ہوا شخص ہے ... یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ ذاتیات سے ہٹ کے سیاست کرے.
ویٹ اینڈ سی
 
Last edited:

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں
جمہوریت کو کرنا جوان اور بھی ہے


بس جوانی چار دن کی نہ ہو کہ بڑھاپا آجائے اور پھر موت کو گلے لگانا پڑے اس نو خیز جمہوریت کو
 

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
Imran just look at SKY you will see same good bright noor for boost up your hope . Please leva Mr Janger taren types people / money just full trust on only one Allah S.O.W.T