بہنوں کو وراثت میں حصہ دینے کے مطالبے پر بھائی ، بھائیوں کے ہاتھوں قتل

jmrr.jpg


سماء نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں جائیداد کے تنازع پر پاکستانی نژاد جرمن شہری کو سگے بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول وراثتی جائیداد میں سے بہنوں کو حصہ دلوانا چاہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کچھ عرصہ قبل ہی گل رُبان جرمنی سے واپس لوٹا تھا، جسے ایک ماہ پہلے بھی بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ جائیداد کا معاملہ حل کرنے کیلئے تقریباً تین ماہ قبل پاکستان آیا جسے اس کے بھائیوں اور بھتیجوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پچاس سالہ مقتول کے بڑے بھائی عبدالمنان نے ایف آئی آر میں 6 افراد کو نامزد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقتول اپنے بھائیوں قمر زمان، رضوان خان، عمران خان کے بلانے پر وراثتی دکان کا تنازع حل کرانے کیلئے گیا جسے مذکورہ تینوں ملزمان نے عمران خان کے بیٹوں عثمان، زین اور ایک ساتھی حسنین کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہفتہ کی شام جب گل رُبان اور میں وراثتی دکان پر پہنچے تو مذکورہ ملزمان جو پہلے سے مسلح تھے، جنہوں نے فائرنگ کردی، واقعے میں گل رُبان کو 2 گولیاں لگیں جبکہ ایک راہگیر بھی دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، مقتول پر ملزمان نے زخمی حالت میں تشدد بھی کیا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

سمن آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے ایک بھائی قمر زمان کو گرفتار کرلیا۔ گل رُبان نے بیرون ملک سے رقم بھیج کر اپنے بھائیوں کو کاروبار کرایا لیکن انہوں نے یہاں اس کی رقم سے والدین کے نام پر پراپرٹیز بنائیں۔

گل رُبان کو جب پتہ چلا کہ اس کے بھائی اس کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں، وہ والد کے انتقال کے باوجود اس سے علاج کیلئے رقم منگواتے رہے یہی نہیں انہوں نے پیسوں کے لالچ میں اسے والد کے انتقال کی بھی خبر نہیں دی۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
والد فوت ہوچکا اور یہ اس کے علاج کے نام پر پیسے منگواتے رہے؟
ایسے گھٹیا جانوروں سے یہی توقع تھی اب ان کو پھاے دیا جاے تاکہ جائیداد جس کے لئے ان کو کھرک ہورہی تھی ان کے کام بھی نہ آے
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
ye bhai hee bhai ko qatal kernay nikal parte hain zameen ke tukre ke liye

2020 mein bhi aisa hee waqeya sunne ko mila tha

 

FSociety

Senator (1k+ posts)
والد فوت ہوچکا اور یہ اس کے علاج کے نام پر پیسے منگواتے رہے؟
ایسے گھٹیا جانوروں سے یہی توقع تھی اب ان کو پھاے دیا جاے تاکہ جائیداد جس کے لئے ان کو کھرک ہورہی تھی ان کے کام بھی نہ آے
Dekhen sarkar ab ye hai hamari awaam jin par naslon se ghunday hukamran thy. Allah Maafi de!!Ameen
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
والد فوت ہوچکا اور یہ اس کے علاج کے نام پر پیسے منگواتے رہے؟
ایسے گھٹیا جانوروں سے یہی توقع تھی اب ان کو پھاے دیا جاے تاکہ جائیداد جس کے لئے ان کو کھرک ہورہی تھی ان کے کام بھی نہ آے

You shouldn't dare comment as you are the worst creature !