اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
نجی چینل کے مطابق صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمزی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظور کیا۔
پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے ملزم سے تفتیش ضروری ہے۔اسلئے 4 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔
ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں موقف دیا کہ میرے موکل مقدمے میں نامزد نہیں، انکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں
دوسری جانب ایاز امیر کا عدالت میں بیان دیا کہ پولیس کو اطلاع میں نے دی،، فارم ہاوس کا ایڈریس میں نے بتایا،،مکمل تعاون کیا،،،لیکن انہوں نے مجھے ہی گرفتار کر لیا