بیان حلفی کیس،یہ محض توہین عدالت نہیں میرااحتساب ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ

2atherrana.jpg

اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی کیس پر توہین عدالت کی کارروائی پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے انصار عباسی سے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آپ کی خبر سے عوام کے اس عدالت پر اعتماد کو کتنی ٹھیس پہنچی ہے؟

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ محض توہین عدالت کا کیس نہیں بلکہ یہ میرا احتساب ہے، آپ اس طرح اس ہائیکورٹ پر بداعتمادی نہیں پھیلا سکتے، چیف ایڈیٹر اور ایڈیٹر اس کے ذمہ دار ہیں۔

انصار عباسی نے کہا کہ مجھے رانا شمیم نے نہیں بتایا تھا یہ خفیہ بیان حلفی ہے مگر اپنے تحریری جواب میں وہ ایسا لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے رانا شمیم سے موقف لیا تو انہوں نے مجھے نہیں کہا کہ یہ ناقابل اشاعت ہے اور مجھے بیان حلفی شائع کرنے سے بھی نہیں روکا۔


چیف جسٹس نے کہا کیا یہ فئیر رپورٹنگ میں آتا ہے؟ فئیر رپورٹنگ کے کچھ قانونی تقاضے ہیں، میں توہین عدالت کے اختیارات کو کبھی بھی استعمال نہیں کروں گا لیکن عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا ہو تو اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے، عوام کا اعتماد اس کورٹ سے اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں اپیل زیر التوا ہے، آپ نام بتا دیں میں اس بین الاقوامی آرگنائزیشن سے کسی صحافی کو عدالتی معاون مقرر کر دیتا ہوں، وہ صحافی عدالت کو بریف کر دے کہ ان حالات میں کیا کرنا چاہیے تھا، یہ اسلام آباد ہائی کورٹ ہے میں یہاں کے ججز کا ذمہ دار ہوں، یہ کسی سابق چیف جسٹس کے بارے میں نہیں ہے یہ میری عدالت سے متعلق سوال ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں تو سیاسی بیانیوں کے لیے چیزیں تباہ کر دی جاتی ہیں، میرے خلاف کیا کیا بولا اور لکھا جاتا ہے میری فیملی مجھے بتاتی ہے لیکن اس کو میں نے کبھی اس طرح نہیں لیا۔

اٹارنی جنرل نے رانا شمیم سمیت دیگر پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم نے مانا ہے کہ اگر یہ میڈیا کے پاس آیا ہے تو یہ عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش ہے، انصار عباسی اور دوسرے جن پر توہین عدالت کا الزام ہے ان کو کاؤنٹر بیان حلفی جمع کرانے کا کہا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ انصار عباسی صاحب اب جو کہنا ہے بیان حلفی میں لکھیں، عدالت کو مطمئن کریں کیوں نا آپ پر چارج فریم کیا جائے۔ عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پیر تک فریقین اپنا موقف بیان حلفی میں دیں۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
جسٹس صاحب آپ کے بقول آپ کبھی توہین عدالت استعمال نہیں کریں گے

تو پھر یہ توہین عدالت کی ڈرامہ با زی کا مطلب

؟؟؟؟؟؟؟؟
جب توہین عدالت لگانی ہی نہیں تو پھر یہ ساری نورا کشتی ہے کیا ؟

صرف گونگلو اور مٹی ؟
اور پری پلان تو پھر

جب توہین عدالت لگانی ہی نہیں تو پھر یہ سب کیا ہے ؟