بیروت دھماکا:لبنانی وزیراعظم حسان دیاب کابینہ سمیت مستعفی

Ashfaaqahmdd

Moderator
Staff member
Siasat.pk Web Desk
7c61ca00-fc04-4ee1-ae4e-67389b0131d8_16x9_600x338.jpg

لبنان کے وزیراعظم حسان دیاب نے بیروت دھماکے کے
کوئی ایک ہفتے کے بعد اپنی کابینہ سمیت استعفا دے دیا ہے۔انھوں نے قبل ازیں صدر میشال عون کو مطلع کردیا
تھا کہ وہ بہت جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔

لبنان کے مقامی میڈیا نے وزیراعظم کے بیروت میں تباہ کن دھماکے کے بعد مستعفی ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔گذشتہ چند روز میں ان کی کابینہ میں شامل بعض وزراء اور پارلیمان کے ارکان پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہی


حسان دیاب کے زیر قیادت نئی کابینہ جنوری میں تشکیل پائی تھی اور اس کو ایران نواز طاقتور شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔ سیاسی ذرائع کے مطابق بہت سے وزراء نے مستعفی ہونے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔اس کے بعد کابینہ نے اجتماعی استعفا پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیروت کی بندرگاہ پر ایک گودام میں گذشتہ منگل کو تباہ کن دھماکے کے بعد سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔لبنانی شہری حکمران طبقے کو اس واقعے کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں اور وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہ کرنے پر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

 

Attachments

  • 7c61ca00-fc04-4ee1-ae4e-67389b0131d8_16x9_600x338.jpg
    7c61ca00-fc04-4ee1-ae4e-67389b0131d8_16x9_600x338.jpg
    29.4 KB · Views: 103
Last edited by a moderator:

nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
Kash humaray wazeer e azam ko bhi kuch sharam aa jai aur yeh Buzdar samait resign ker jai..

When the hell is this moron going to resign?

RDESController
 
Last edited:

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
ادھر ہمارے پاس بھی ایک عدد بیغیرت گزرا ہے جس کو عدالت بے چوری ثابت ہونے پے نکالا اور وہ بے شرمی سے کہتا پھر رہا تھا مجھے کیوں نکالا
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
Kash humaray wazeer e azam ko bhi kuch sharam aa jai aur yeh Buzdar samait resign ker jai..

When the hell is this moron going to resign?

RDESController
Sabar karein sabar - khan 2028 tak kaheen nahein ja raha, Noon to pehle hi na ahl hey, dua karen bilawal na-ahli se bach jaey - Agar aap ko umeed hey keh darjan bhar media anchor or mulla fazloo khan ko hata dein ge to bas umeed hi rakhIN. Life is tough.