بیرون ملک جانے والے مسافر سے رشوت لینے پر اےاین ایف کے 3 اہلکار معطل

5anfahlkaaar.jpg

انسداد منشیات کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے عملے کے غیر قانونی اقدامات اور رشوت طلبی اور وصولی پر ادارے نے انکوائری شروع کر دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اہلکاروں کو رشوت لیتے دکھایا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے اے این ایف نے واقعہ میں ملوث تینوں اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ان پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہری سے رشوت مانگتے اور پھر غیر ملکی کرنسی وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1598171762231234561
ویڈیو میں ایک اہلکار کو اپنے ساتھیوں کے سامنے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ سامان بہت زیادہ ہے، ایک شاپر لو اور دوسرا چھوڑ دو۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اہلکار کہتا ہے کہ اگر مسافر دوسرا شاپر ساتھ لیجانا چاہتا ہے تو کوئی خدمت کرے، اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ بیگ میں یورو، پاؤنڈ یا کوئی اور چیز نہیں ہے؟

مسافر اے این ایف اہلکار کو 2 غیر ملکی کرنسی نوٹ دیتا ہے جنہیں وہ اہلکار اپنے پاس رکھ لیتا ہے، مسافر اہلکار سے کہتا ہے کہ اسے کھانا لینا ہے جس پر اہلکار اسے کچھ رقم رکھنے دیتا ہے۔

تاہم معاملے جاری کی گئی اے این ایف کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کے اہلکاروں کی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی انتہائی اعلیٰ سطح کی انکوائری کے ذریعے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ حقائق کا پتا لگایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری کو حتمی شکل دینے تک متعلقہ حکام کو معطل کر دیا گیا ہے۔
 
kingkong71

Minister (2k+ posts)
Wah what a country, the ordinary chor was punished immediately and the biggest chors are acting as PM, COAS, etc etc. Bajwa and family corrupted billions and no one can even ask him, are we Muslims?
 
wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
پڈمیوں کے پاس کیے ہوئے نئے قانون کے مطابق 49 کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار 9 سو 99 روپے کی کرپشن کی اجازت ہے۔

جس ملک میں اشرافیہ کے لیے ایسے بےہودہ قانون بنا دیئے گئے ہوں، جس ملک کا وزیر داخلہ مبینہ قاتل/منشیات ڈیلر ہو، وہاں یہ عام بات ہے. اس لیئےحوصلہ رکھو، ایسے ہی زلیل و رسوا ہوتے رہو گے کیونکہ قدرت کا نظام ہے کہ ایسی قومیں ایسے ہی زلیل ہوتی ہیں.

Fi32e1oXEAAbPFM
 
waseem137

Minister (2k+ posts)
اوپر سے نیچے تک سب ہی کرپٹ ہیں، کس کس کو معطل کرو گے۔ معطل کرنے والے بھی کرپٹ ہیں۔
 
IM SHAH

Senator (1k+ posts)
Yeh government servants are "Nashukray" log.
Allah ka Shukr adaaaa nahee kartay keh Allah nay Job to deeee hoeeee hai.
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
5anfahlkaaar.jpg

انسداد منشیات کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے عملے کے غیر قانونی اقدامات اور رشوت طلبی اور وصولی پر ادارے نے انکوائری شروع کر دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اہلکاروں کو رشوت لیتے دکھایا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے اے این ایف نے واقعہ میں ملوث تینوں اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ان پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہری سے رشوت مانگتے اور پھر غیر ملکی کرنسی وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1598171762231234561
ویڈیو میں ایک اہلکار کو اپنے ساتھیوں کے سامنے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ سامان بہت زیادہ ہے، ایک شاپر لو اور دوسرا چھوڑ دو۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اہلکار کہتا ہے کہ اگر مسافر دوسرا شاپر ساتھ لیجانا چاہتا ہے تو کوئی خدمت کرے، اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ بیگ میں یورو، پاؤنڈ یا کوئی اور چیز نہیں ہے؟

مسافر اے این ایف اہلکار کو 2 غیر ملکی کرنسی نوٹ دیتا ہے جنہیں وہ اہلکار اپنے پاس رکھ لیتا ہے، مسافر اہلکار سے کہتا ہے کہ اسے کھانا لینا ہے جس پر اہلکار اسے کچھ رقم رکھنے دیتا ہے۔

تاہم معاملے جاری کی گئی اے این ایف کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کے اہلکاروں کی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی انتہائی اعلیٰ سطح کی انکوائری کے ذریعے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ حقائق کا پتا لگایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری کو حتمی شکل دینے تک متعلقہ حکام کو معطل کر دیا گیا ہے۔
Besides the bribe, I am shocked to see him lighting his cigarette while in uniform and on duty at the international airport.
This explains how many people will be involved in many non-apropriative practices, and the reason is only bribing from top to bottom, which is making people close their eyes on any corruption of their teammates.