بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر اب کتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا ؟

mobile-imprt-tax-inc.jpg

نئے مالی سال کےوفاقی بجٹ میں بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل 2022 کی شق وار منظوری ہوئی، نئے مالی سال کے فنانس بل میں بیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے موبائل فونز پر100 روپے سے16ہزار روپے تک لیوی عائد کی گئی ہے جس کے بعد امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔

فنانس بل 2022 کے مطابق 30 ڈالر تک کی مالیت کے موبائل فونز کی امپورٹ پر 100 روپے، 30 ڈالر سے100 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر200 روپے، 100 سے 200 ڈالر کے موبائل فون پر600 روپے لیوی عائد کی جائے گی۔

اسی طرح201 ڈالر سے 350 ڈالر کے موبائل فونز پر1800 روپے، 351ڈالر سے500 ڈالر تک کے موبائل فونز پر 4ہزار روپے،501 سے 700 ڈالر کے موبائل فونز پر 8 ہزار روپے اور 700 سے اوپر کے موبائل فونز پر 16ہزار روپے لیوی ٹیکس عائد ہوگا۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
عوام کو موبائل کے علاوہ کم ای کوئی نیں ، نوجوان لہو و لعب میں پڑے ہیں گھر تباہ ہو رہے ہیں . . . . . مہینگائی کا رونا رونے والا مجبور خود پچاس ہزار سے کم کا موبائل نہیں رکھتا

موبائل اور کنکشن پر اس سے دس گنا ٹیکس لگنا چاہیے
 
I_KON

Politcal Worker (100+ posts)
The most stupid thing is that the mobile phone that a person buys while living in another country and uses it for years, is called an 'import' when he brings it to Pakistan. Then, on this years-old mobile phone, he has to pay a tax as if he is 'importing' a new cellphone from abroad.

The most nonsensical thing I've ever seen.
 
Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
عوام کو موبائل کے علاوہ کم ای کوئی نیں ، نوجوان لہو و لعب میں پڑے ہیں گھر تباہ ہو رہے ہیں . . . . . مہینگائی کا رونا رونے والا مجبور خود پچاس ہزار سے کم کا موبائل نہیں رکھتا

موبائل اور کنکشن پر اس سے دس گنا ٹیکس لگنا چاہیے
you are still living in 80s, access to internet is the most important part of corporat world now, I can do my job anywhere if I have the access of 4G, no way around it
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

you are still living in 80s, access to internet is the most important part of corporat world now, I can do my job anywhere if I have the access of 4G, no way around it

آپ کو میرا مسیج سمجھنے میں ناکامی ہوئی ہے ، میں نے موبائل کے مضر اثرات پر بات کی ہے اس کے علاوہ ان لوگوں کی بات کی ہے جو موبائل پر اپنے چسکے پورے کرتے ہیں