بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر نواز شریف اور مریم نواز کا خراج تحسین

6bbmnkt.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں نہ تو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ناگہانی اور تکلیف دہ موت کو بھولا ہوں اور نہ ہی اس عہد کو بھولا ہوں جو ہم نے جمہوریت اور سول بالادستی کو مضبوط کرنے کے لیے کیا تھا، میں اس دن کے لیے جدوجہد کر رہا ہوں جس دن پاکستان ایک حقیقی جمہوریت بنے گا، انشاء اللہ۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ، آپ ابدی سکون سے آرام کریں۔ آمین۔

https://twitter.com/x/status/1475462450870947841
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، مجھے آج بھی وہ اداس دن یاد ہے جب میرے والد اور خاندان کے سبھی افراد سوگوار اور غمزدہ تھے جیسے ہمارے خاندان کا کوئی فرد ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہو۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید پر رحمت کرے اور جنت میں جگہ دے۔

https://twitter.com/x/status/1475441013078597633
دوسری جانب محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم، جمہوریت کی ایک دلیر آواز اور ایک بہادر و مقبول عوامی قائد تھیں، ان کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1475363189948919809
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین و وابستگان کو صبرجمیل دے۔