بینکوں نے سود کیخلاف شرعی عدالت کا فیصلہ عدالت عظمی میں چلینج کر دیا

1sahrtcourtdecichallange.jpg

سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ اسٹیٹ بنک نے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسٹیٹ بنک کی طرف سے سلمان اکرم راجہ نے اپیل دائر کردی۔ چار نجی بینکوں نے بھی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی، جن میں وزارت خزانہ، وزارت قانون، چئیرمین بنکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔


اپیل میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سپریم کورٹ ریمانڈ آرڈر کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا اور سیونگ سرٹیفکیٹس سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیتے ہوئے رولز میں ترمیم کا حکم دیا۔

بینکوں نے درخواست کی کہ شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کو منظور کیا جائے اور فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔
 
Advertisement

Truth matters

MPA (400+ posts)
And then people want to fight against Allah and his Prophet Muhammad peace be upon him and they claim to be Muslims
 
Sponsored Link