بین ڈنک نےپاکستانی فینز سے ملنے والی محبت کوزندگی کے بہترین لمحات قراردےدیا

1bendunk.jpg


آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پاکستانی فینز سے ملنے والی چاہت کو اپنی زندگی کے بہترین لمحات قرار دیا ہے۔ بین ڈنک نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کا پاکستان آنا ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کافی ضروری ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلئے بڑی ٹیموں کا اووے سیریز کھیلنا اہم ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران بین ڈنک نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بطور کرکٹ فین بھی وہ اس اس سیریز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز ٹیسٹ کرکٹ کے فینز کیلئے ایک بہترین تحفہ ہوگی۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ دو بہترین ٹیموں کا مقابلہ ہوگا، پاکستان میں کنڈیشنز کے بارے میں کچھ پلیئرز سے بات ہوئی ہے، آسٹریلیا کیلئے برصغیر کی کنڈیشن میں کھیلنا چیلنج ضرور ہوگا۔

بین ڈنک کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بطور کوچ اپنا کردار کافی انجوائے کر رہا ہوں، قلندرز کی ٹیم اس وقت بہترین ٹی 20 کرکٹ کھیل رہی ہے، فخر زمان نے کافی محنت کی ہے اور اپنے کھیل کے انداز کو بہتر کیا ہے، فخر اب پہلے کی طرح ہر گیند کو نہیں مارتا بلکہ میریٹ پر کھیلتا ہے۔


بین ڈنک یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی گہرائی کا اندازہ ورلڈ کپ کارکردگی سے ہوتا ہے۔ پاکستانی فینز سے مجھے جو محبت اور چاہت ملی وہ میری زندگی کے بہترین لمحات ہیں۔

کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیسن رائے نے بھی پاکستانی فینز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں اپنی ٹیم ، پی ایس ایل انتظامیہ اور اپنے فینز کی سپورٹ کی تعریف کی۔

https://twitter.com/x/status/1495728720337936385
 
Last edited by a moderator: