بی آر ٹی منصوبہ،عالمی ایوارڈ کے ٹاپ 5 کی فہرست میں شامل

brt-peshwaer-word-fm.jpg


بی آر ٹی منصوبہ ایک اور عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگیا،بی آر ٹی پشاورعالمی ایوارڈ کے ٹاپ 5 میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بی ار ٹی کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی بیرسٹر سیف کا بتایا کہ بی آر ٹی عوام کو جو سفری سہولیات فراہم کررہا ہے،اس بنیاد پر اس منصوبے کو نامزد کیا گیا ہے،بی آر ٹی سروس موجودہ دور میں بہترین شہری ٹرانسپورٹ سروس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی نے کورونا وبا کی سخت وقت میں سروس دی ہے،86 نئی بسیں منگوائی جارہی ہے، نئے فیڈر روٹس جلد فعال کرکے عوام کو سہولت ملے گی۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کو سالانہ دو ارب سبسڈی دی جارہی ہے،سبسڈی اس لئے دے رہے ہیں کیونکہ شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

بی آر ٹی منصوبے کے تحت پشاور میں عوام کے لیے لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے میٹرو بس منصوبوں کی طرز پر آرام دہ سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔منصوبے کے تحت پشاور شہر کے بیچوں بیچ 27 کلومیٹر طویل خصوصی ٹریک تعمیر کیا گیا ہے جو پشاور شہر کے اہم علاقے کارخانو بازار سے شروع ہو کر چمکنی کے علاقے تک جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1542403729202319361
پشاور بی آر ٹی منصوبے کو چلانے اور دیکھ بھال کے لیے صوبائی حکومت نے ٹرانس پشاور نامی ریپڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا قیام کیا،منصوبے کے تحت شہر میں سات روٹس پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔

اس سے قبل بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور کو دنیا کے بہترین سفری نظام میں شامل کیا گیا تھا،بی آر ٹی پشاور کو عالمی سطح پر دنیا کے 3 بہترین سفری منصوبوں میں سے ایک قرار دے دیا جاچکا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے، پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی، کا افتتاح کیا تھا،عمران خان نے کہا تھا کہ ایک اچھا ٹرانسپورٹ نظام عام آدمی کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور اس منصوبے سے پشاور کے لوگوں کی فی کس آمدنی اور خوشحالی میں اضافہ ہو گا۔
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
What happened to the allegations of corruption. Is there any true source to get news about the country.