بی جے پی رہنما کےگستاخانہ بیان پر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کاسخت ردِعمل

naseer-ud-shan-bjp-ex.jpg


اداکار نصیر الدین شاہ بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر برہم

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف توہین مذہب کے واقعات میں اضافہ، حکمراں جماعت بی جے پی نے کےترجمان کے گستاخانہ بیان پرس لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ بھی بھڑک اٹھے۔

بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ آگے بڑھیں اور اس زہرکو روکیں،ایک انٹرویو کے دوران نصیرالدین شاہ نے واضح کیا کہ نفرت پھیلانے والوں کو وزیراعظم خود بھی ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ ان لوگوں کو کچھ عقل دیں، متنازع بیان دینے والی خاتون انتہاپسند عناصر میں سے نہیں بلکہ قومی ترجمان ہیں،امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے اور نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ مارا جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1534514001908047874
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں دہرا معیار کام کر رہا ہے،مسلمان اور ہندؤں میں نفرت پھیلانے کی تیاری کی جا رہی ہے،یہ زہر اس وقت پھوٹتا ہے جب آپ مخالف نظریےکا سامنا کرتے ہیں۔

اداکار نے بھارتی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی تنقید کردی، انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیااس زہر کو پھیلا رہے ہیں۔


بی جے پی کی ترجمان نے دین اسلام اورحضرت محمدﷺ سے متعلق گستا خانہ بیان دیا تھا، جس پر مسلمانوں اورمسلم ممالک کے احتجاج کے بعد پارٹی رہنماؤں کو مذہبی معاملات پربات کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بی جے پی کے ایک سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ پارٹی رہنما کسی بھی طریقے سے کوئی ایسی بات کریں جو کسی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے،انہیں ہر صورت مناسب طریقے سے پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہے۔

گستاخانہ بیان پر پاکستانی گلوکار ابرارالحق سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
 

k.a.kiani

Minister (2k+ posts)
You are fucking confused stupid dumb headed low level actor who doesn’t even know who to support and who you shouldn’t.
Pakistan is ticking bumb but remember it is just next to you and it will blow your ass off when it will explode. So don’t be happy bloody so called secular Muslim of India who can’t even express what you believe in.