بےنظیر بھٹوشہید کے قتل اور پرویز مشرف کے معاملےپر راؤ انوار کے انکشافات

5raoanwabbdawa.jpg

راؤ انوار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بینظیر بھٹو کے قتل پر جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط اس لیے کیے کہ ان پر اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا دباؤ تھا کہ قتل میں جنرل مشرف کو ملوث کیا جائے۔

سابق پولیس افسر راؤ انوار نے دعویٰ کیا کہ پرویز مشرف کا بیان یا ان سے پوچھ گچھ کیے بغیر ان کا نام مطلوب تھا، دباؤ ڈالنے پر میں نے ثبوت مانگا تھا اور ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔

راؤ انوار نے رحمان ملک کے کردار پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ، اس نے بتایا بینظیربھٹو کے 2 بلیک بیری فونز 3 سال رحمان ملک کے پاس رہے، بینظیربھٹو کے ان فونز سے ان کی موت کی تحقیقات میں مدد مل سکتی تھی۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار وہ سابق صدر آصف زرداری سے ملنے گئے اور ان سے بی بی شہید کے فونز سے متعلق پوچھا تو اُنہوں نے مجھے رحمان ملک کے پاس بھیجا، جب میں نے رحمٰن ملک سے فونز کے حوالے سے سوال کیا تو اُنہوں نے صاف انکار کر دیا کہ اُن کے پاس کوئی فونز نہیں ہیں۔

پھر اُنہوں نے طیش میں آ کر سوال کیا کہ آخر میں زرداری صاحب کے پاس کیوں گیا؟ اُس وقت رحمان ملک سیکیورٹی کے سربراہ تھے، تحقیقات ان سےشروع ہونی چاہیے تھی، اس معاملے پر حلف کے تحت بھی بیان دینے کو تیار ہوں۔

سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا کہ مشرف کی بگڑتی صحت کا سن کر کچھ حقائق آن ریکارڈ لانا چاہتا ہوں۔

دوسری جانب سندھ پولیس کے سابق افسر کے ایسے بیان پر پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کی بات پر کس طرح یقین کیا جاسکتا ہے۔ اس کا بیان پرویزمشرف کو مقدمات میں ریلیف دلانے کی کڑی بھی ہو سکتی ہے، یقینی بنائیں گے کہ کوئی ممبر جے آئی ٹی پر دستخط نہ کرے تو اس کی کیا قانونی حیثیت ہوتی ہے۔
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
definitely an inside job including Rehman Malick and this guy Khalid Shehshah
He was killed in Karachi after this event supposedly by Rehman Dackit and later Rehman Dakait was killed in encounter by this Rao Anwar !!!!!

Qalandar
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
بینظیر کے قتل کے وقت سیکیورٹی کا انچارج رحمان ملک تھا۔ بینظیر جب فوت ہوئی تو رحمان ملک وہاں سے بھاگ گیا تھا۔ جاۓ وقوع بھی پوری طرح سے دھو ڈالی تھی۔

بینظیر کے مرنے کے بعد پارٹی قیادت آصف زرداری کے پاس چلی گئی جس نے ایک خط ہوا میں لہرا کر بولا کہ بی بی وصیت کر کے گئی ہے۔ آج تک کسی اور نے یہ کاغذ نہیں دیکھا۔ بینظیر کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں ہونے دیا۔

اُس کے بعد آصف زرداری پی پی پی کی گورنمنٹ میں رحمان ملک کو وزارتِ داخلہ کا وزیر بنا دیتا ہے۔

قاتل ہمیشہ سے گھر کے اندر کا ہی نہیں، بلکہ بیڈروم کے اندر تک کا تھا۔