تحریک انصاف حکومت کے آخری مالی سال کے دوران فی کس آمدنی میں بھی اضافہ

2khanpercapitaincom.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر زیدی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مبشر زیدی نے تحریک انصاف حکومت کے آخری مالی سال کے معاشی اعشاریے شیئر کیے جس کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2021-22 کے دوران فی کس آمدنی بڑھ کر1ہزار798 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مبشر زیدی نے لکھا کہ مالی سال 2020-21 کے دوران فی کس آمدنی1ہزار676 ڈالر تھی، رواں مالی سال معیشت کا حجم بڑھ کر 383 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1527566746328379392
مبشر زیدی کی جانب سے تحریک انصاف حکومت کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے اس ٹویٹ کے جواب میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر ارسلان خالد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کو سازش کے تحت غیر مستحکم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سازش کے نتیجے میں معیشت کو غیر مستحکم کرنے کے اقدام کا نتیجہ یہ نکلا ہے صرف 40 دن بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 6اعشاریہ5 بلین ڈالر کمی واقع ہوگئی ہے۔

ارسلان خالد نے کہا کملک میں معاشی سرمایہ کاری جو تیزی سے جاری تھی وہ رک چکی ہے، شہباز شریف کی حکومت میں صرف مراعات اٹھانے اور اپنے کیسز بند کروانے کیلئے آئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1527578805484797952
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Patwari kehtay hain kay PTI nay economy tabah kar dee?
Hay koi patwari jis nay gherat kay capsules khaay hoon jo isko appreciate karay?
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
Trade balance was 13 billion negative, new government reduced import causing reduction in GDP and per capita
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اس ساری ملک دشمنی کا کریڈٹ مٹھو کباڑئے کو جاتا ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
PTI not only took bold/unpopular decisions but all economic indicators Like Revenue collection, exports, remittances, job creation, GDP etc went into positive as well.

On the contrary Noon leak is known to ruin economy not to build it.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور