تحریک انصاف نے سندھ سے دو اہم وکٹیں گرادیں

zadfii1.jpg


سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیریسٹر مرتضیٰ مہیسر تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

مذکورہ سیاسی رہنماؤں نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔

دوسری جانب سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ کی بھی تحریک انصاف میں شوملیت کی خبریں سرگرم ہیں اور آج انہوں نے بھی گورنرہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

https://twitter.com/x/status/1442456231940169732
خیال رہے کہ غوث علی شاہ مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ سندھ ہائیکورٹ کے سابق جج تھے، بعدازاں سیاست میں آگئے۔وہ سابق وزیردفاع اور سابق وزیرتعلیم کے عہدوں پر بھی فائزہ رہ چکے ہیں۔وہ 1985 سے 1988 تک وزیراعلیٰ سندھ بنے بعدازاں 1999 میں وہ لیاقت جتوئی کی جگہ وزیراعلیٰ سندھ بنے اور مشرف کے مارشل لاء تک وزیراعلیٰ رہے۔

سید ظفر علی شاہ پیپلزپارٹی دور میں وفاقی وزیر کے عہدے پر فائزہ رہ چکے ہیں اور متعدد بار ایم این اے منتخب ہوچکے ہیں۔


قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اوار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی معاونت کے مشکورہیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی معیشت کے حوالے سے اہم شہر ہے، کراچی 1970 میں کیا تھا سب جانتے ہیں، کراچی میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہوگئی تھی، کراچی میں کے سی آر سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جونظام ہونا چاہیے تھا نہیں بنا. ٹرانسپورٹ کی سہولت بنیادی انفرا اسٹرکچر کا اہم جزو ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت پرعزم ہے، امید ہے سندھ حکومت بھی کراچی کے لیے بھرپور کام کرے گی، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔