تحریک انصاف نے عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کردیا

3ptibyelectionjalsa.jpg

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کی مناسبت سے عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کردیاہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 20 اضلاع میں ضمنی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق 7 سے 15 جولائی کے درمیان 16 شہروں میں تحریک انصاف کے جلسے منعقد کیے جائیں گے جن سے سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخابات کے جلسہ شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو لاہور کے حلقےپی پی -158 میں جلسےکا انعقاد کیا جائے گا،اسی روز شیخوپورہ کے پی پی 140 میں بھی تحریک انصاف کاجلسہ کیا جائے گا۔

8 جولائی جمعہ کو خوشاب کےپی پی83، راولپنڈی کے پی پی 7 میں جلسہ ہوگا،9جولائی کو 18 ہزاری جھنگ اور ساہیوال میں جلسے ہوں گے۔

10 جولائی کو عید کی چھٹی کے بعد 11 جولائی سے جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا اور لودھراں اور مظفر گڑھ میں عوامی اجتماعات سے عمران خان خطاب کریں گے،اسی روزبہاولنگر کے حلقہ پی پی 237 میں بھی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

12 جولائی کوبھکر ،لیہ ، 13 تاریخ کو جھنگ اور فیصل آباد میں جلسہ عام کیا جائے گا،14جولائی ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں جلسے کے بعد 15 جولائی کو دوبارہ لاہور میں جلسے کے بعد عوامی رابطہ مہم کا یہ سلسلہ اختتام پزیر ہوگا۔
 
Last edited: