تحریک انصاف نے پاکستانی قانون میں شامل بغاوت کی دفعہ عدالت میں چیلنج کر دی

shriwnn111.jpg

پاکستان تحریک انصاف نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

شیریں مزاری نے وکیل ابوذر سلمان نیازی کے ذریعے بغاوت کی دفعہ کو چیلنج کیا ، درخواست میں شیریں مزاری کی بغاوت کی دفعہ 124 اے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بغاوت کی دفعہ اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔


درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بغاوت کی دفعہ 124اے آئین کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے ، تنقید اور اظہار رائے کو دبانے کیلئے بغاوت کے مقدمات کا سہارا لیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1572829491226808321
شیریں مزاری نے درخواست میں بغاوت کے مقدمات کا اندراج روکنے اور بغاوت مقدمات پرحکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے آئی جیز، اور چیف سیکریٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔