تحریک انصاف پارٹی فنڈ کے نام پر بھتہ وصول کرتی رہی،مولا بخش چانڈیو

12molaextotion.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری مولا بخش چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف پر ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی سمیت کاروباری شخصیات سے بھتہ لینے کا الزام عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'ندیم ملک لائیو' میں بات کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما بخش چانڈیو نے پی ٹی آئی نے فنڈنگ کے نام پر بھتہ وصول کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی سے لاکھوں ڈالر کی بھتہ خوری کی ہے اور یہ اس کا جواب نہیں دے سکتے۔


سینٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جب کسی اور پارٹی سے اسی حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی کہتی کہ یہ بھتہ خوری ہے جبکہ یہی سوال اگر ان سے کیا جائے تو یہ کہتے ہیں کہ عارف نقوی کی مرضی وہ جس کو چاہیں عطیہ دیں، جو آپ لوگ کہتے ہیں وہ درست ہے، جتنے اسکینڈل ان کے ہیں کسی اور حکومت کے نہیں۔

پی پی پی رہنما کے الزام کے جواب میں وفاقی وزی علی زیدی کا کہنا تھا کہ عارف نقوی ایک بزنس مین ہیں ابراج گروپ پاکستان کی بڑی ایکویٹی فرمز میں سے ایک تھی، انہوں نے جب پی ٹی آئی کو عطیہ دیا تب ان پر کوئی کیس نہیں تھا ان پر جو بھی کیس ہے اس کے جواب دہ وہ خود ہیں۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ عارف نقوی نے 2 اعشاریہ 1 ملین ڈالر رقم پی ٹی آئی کو عطیہ کی، جب انہوں نے یہ رقم عطیہ کی تو کیا انہیں ہم یہ بات کہتے کہ مستقبل میں آپ پر کوئی کیس نہیں ہونا چاہیئے، کیسی بات کرتے ہیں، ان کا پیسہ تھا انہوں نے کمایا وہ جس کو مرضی عطیہ کریں۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی لاجک والی بات کریں عارف نقوی کی فائونڈیشن نے کراچی میں اپنی ایمبولنسز عطیہ کیں جو آج سندھ حکومت چلا رہی ہے تو پھر وہ بھی واپس کر دیں۔ پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک عارف نقوی کے ابراج گروپ کو بیچی یہ بھی پھر اس کا جواب دیں۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
علی زیدی کا کہنا تھا کہ عارف نقوی نے 2 اعشاریہ 1 ملین ڈالر رقم پی ٹی آئی کو بھتہ دیا۔