تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے ن لیگی مسیحی کارکنوں کااستعمال؟

khawj111.jpg


ن لیگ تحریک انصاف کے سیالکوٹ جلسے سے خوفزدہ؟ اپنی ہی پارٹی کے مسیحی رہنماؤں کو آگے کرکے مذہبی کارڈ کھیلنے اور مسیحیوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش؟

نجی چینل اے آروائی نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے کچھ دن پہلے ہی سرگرم ہوگئی تھی جس کے لئے انہوں نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے مسیحی لائرز فورم کو آگے کردیا اور احتجاجی مظاہرہ بھی کروایا۔

ذرائع کے مطابق مسیحی لائرز فورم نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور لیگی کارکن عمانوایل نواب نے 14 مئی کو جلسے کے خلاف ڈی سی کو درخواست دی تھی۔

حمزہ شہباز نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مسیحی لیگی کارکنان کی مدد کی بھی ہدایت کی اور ن لیگی قیادت نے اپنے مسیحی لیگی کارکنوں سے جلسے کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ بھی کروایا

ن لیگی رہنماؤں کے بیانات اور مریم نواز کے ٹویٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسکی آڑ میں مسیحیوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسے حالات کرنا چاہتے تھے کہ تحریک انصاف جلسہ نہ کرسکے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گراؤنڈ پر اتوار کے روز کرکٹ بھی کھیلی جاتی ہے اور بعض اوقات شادیاں بھی منعقد ہوتی ہیں اور مسیحی برادری ماسوائے اہم مذہبی مواقع کے یہاں مذہببی تقریبات نہیں کرتی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ اسی گراؤنڈ میں خواجہ آصف دو جلسے کرچکا ہے ،وومن کنونشن ہوچکا ہے ،یہاں کرکٹ ہوتی ہے، چرسیوں کی یہ جگہ آماجگاہ بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈی سی صاحب سے کہا کہ ہم 30 لاکھ روپے بطور ضمانت جمع کرادیتے ہیں،اگر کوئی نقصان ہوا تو اس سے پور اکرلیں، اس گراؤنڈ پر تو گھاس بھی نہیں ہے۔
 

asim70

Citizen