تحریک انصاف کو آزاد کشمیر اسمبلی میں سادہ اکثریت مل گئی

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
805-D31-A8-BD36-4990-B096-7033-C7869762.jpg


مظفر آباد: خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی 3 اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک ایک سیٹ حاصل کرلی۔


آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں، تحریک انصاف اسمبلی میں خواتین کی 3 مخصوص نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بھی خواتین کی ایک ایک نشست حاصل کر لی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی5امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔


خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر دس امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ پانچ خواتین امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے ۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی امتیاز نسیم، صبیحہ صدیق، تقدیس گیلانی، پیپلزپارٹی کی نبیلہ ایوب اور مسلم لیگ ن کی نثاراں عباسی کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔


آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی نشستوں کی کل تعداد 29 ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسرے جب کہ مسلم لیگ ن 7 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے چوہدری یاسین نے دو نشستوں سے کامیابی حاصل کی ہے، اور انہیں ایک نشست چھوڑنا پڑے گی جس پر ضمنی انتخاب ہوگا، اس طرح خواتین کی ایک اضافی سیٹ حاصل کرنے کے باوجود پیپلزپارٹی کے پاس مجموعی پر 11 نشستیں ہی رہیں گی۔

 
Last edited by a moderator:

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
یہ آپ ہمیں بجھارتیں نہ بجھواہیں صاف لفظوں میں بتایں دو تہائی اکثریت
ہوتی کتنی سیٹیں ہیں …..ایک پٹواری کا سوال. ...میں نے تو آج تک کوئی اسمبلی
نہیں دیکھی جس میں صرف تین سیٹیں ہوں ?
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
یہ آپ ہمیں بجھارتیں نہ بجھواہیں صاف لفظوں میں بتایں دو تہائی اکثریت
ہوتی کتنی سیٹیں ہیں …..ایک پٹواری کا سوال. ...میں نے تو آج تک کوئی اسمبلی
نہیں دیکھی جس میں صرف تین سیٹیں ہوں ?
ٹائپو ہو گیا۔ دو تہائی نہیں سادہ اکثریت مل گئی ہے
 

<ChOuDhArY>

Chief Minister (5k+ posts)
These are reserved women seats which PTI won.

PTI is expected to get 3 more reserved seats. So total number of seats for PTI will be 32 out of 53, making it only a few seats short of 2/3 majority.
ٹائپو ہو گیا۔ دو تہائی نہیں سادہ اکثریت مل گئی ہے

PTI will finally end up with 32 seats out of 52 seats.. and there will be another elections on 01 empty seat.

MC and JKPP will also be on Govt. side which will make it 34 seats out of 52.. so roughly 2/3 :)

Since AJK has no influence on senate therefore, having more than 27 seats is enough to form the Govt. additional seats only ensure smooth 5 years in case if Corrupt parties come back to power in 2023 with the help of Establishment + Courts + Fake Media and Dirty Money to buy MNAs :)