تحریک انصاف کی گزشتہ روز لانچ کی گئی "رابطہ ایپ " کیا ہے؟

raabt111j.jpg

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے۔ انہوں نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے رابطہ نامی ایپ کا آغاز کردیا ہے۔

رابطہ ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطات میں عمران خان نے کہا کہ یہاں موروثی سیاست چل رہی ہے باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ بن گیا، میں چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف وہ پارٹی بنے جس میں میرٹ ہو میں پی ٹی آئی کو ایسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے، پی ٹی آئی رابطہ ایپ کے ذریعے آپ سب ممبرز بنیں، پوری ٹیم نے بڑی محنت سے ایپ بنائی ہے، جب ایپ لانچ کرینگے تو ایک دم لوڈ پڑے گا مسئلے بھی آئیں گے، پہلے نمبر پر ممبر شپ پھر تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
769e8489-bbdf-4918-bdaf-7bcc94a0a31d.jpg


یہ ایپ گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے جس کے بعد آسان طریقے سے رجسٹریشن کے بعد ممبر بنا جا سکتا ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.syntecx.pti

ایپ میں پارٹی میٹنگز، پروگرامز،ممبر شپ کارڈ، الیکشن ، انٹرا پارٹی انتخابات، فنڈنگ اور سروے جیسے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

ایپ سے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی رابطہ ایپ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی ہے، اوورسیز پاکستانی ہمیشہ سے پاکستان کا اثاثہ ہیں، لیکن موجودہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ اوورسیز کسی طرح ووٹ نہ دیں۔

FSVAjr-MWYAYSKYE.jpg
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
A very good step. It will put pressure on dynastic parties as well in the long run.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور