تحریک انصاف کے کارکنوں پر غیرانسانی تشدد کے عالمی میڈیا پر بھی چرچے

ik1h1h211121.jpg

تحریک انصاف کے کارکنوں پر غیرانسانی تشدد کے عالمی میڈیا پر بھی چرچے۔۔ 25 مئی کو کیا ہوا؟ الجزیرہ نے بتادیا

سوشل میڈیا پر الجزیرہ ٹی وی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں الجزیرہ کا صحافی بتارہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر بدترین شیلنگ کی گئی اسکے باوجود کہ وہاں خواتین اور بچے موجود تھے۔

صحافی مزید بتاتا ہے کہ عمران خان کا قافلہ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی طرف جارہا ہے، پولیس انہیں روکنے کی کوشش کررہی ہے ، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی ہیں، بدترین شیلنگ کے باوجود کارکن بہت زیادہ چارجڈ ہیں اور رکاوٹیں ہٹارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1530244594503503872
صحافی کا کہنا تھا کہ اسکے باوجود کے تحریک انصاف کے لوگ گرفتار ہورہے ہیں، انہیں روکا جارہا ہے ، تحریک انصاف کے ہزاروں کارکن اسلام آباد میں جمع ہیں۔ ان پر آنسو گیس برسائی جارہی ہے لیکن انکا عزم بہت مضبوط ہے۔یہ لوگ بہت زیادہ کمٹڈ ہیں جبکہ عمران خان کی مقبولیت انکو ہٹانے کے بعد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ الجزیرہ رپورٹ کررہا ہے ،اے آروائی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1530618548481048579 https://twitter.com/x/status/1530560379042025475
انہوں نے مزید کہا کہ اس ظلم کی تحقیقات ہونی چاہیے اس پر عدالت کو ایکشن لینا چاہیے یہ مقبوضہ کشمیر فلسطین نہیں یہ پاکستان ہے یہ ظلم شرمناک اور بدترین تھا، ملک کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1530609625770233856 https://twitter.com/x/status/1530531749096308737 https://twitter.com/x/status/1530610595690598400 https://twitter.com/x/status/1530556635873169409 https://twitter.com/x/status/1530541924406509569