تحریک عدم اعتماد سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں ہے،اعلامیہ

5ecpncmwazahat.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب یا عدم اعتماد سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس کارروائی میں اسپیکر قومی اسمبلی بطور پریزائیڈنگ آفیسر فرائض سرانجام دیتے ہیں اسمبلی کے اندر کی اس ساری کارروائی سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں ۔

FODan-vXwAUkwvP


الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے بخوبی واقف ہے،اوراپنے فرائض آئین و قانون کے مطابق سرانجام دے رہا ہے،عدم اعتمادیاوزیراعظم کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کو اختیار دینے کیلئے قانون سازی کرنا ہوگی۔

FODan-wXwAkUZCV


الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کی صورت میں ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی سے متعلق آئین میں واضح طور پر قانون موجود ہے، آئین کے آرٹیکل 63 اے کے مطابق پارٹی کاسربراہ پہلے متعلقہ رکن کو اپنا موقف پیش کرنےکی اجازت دے گا،اس رکن کو سننے کے بعد پارٹی کا سربراہ اس رکن کے انحراف سے متعلق ڈیکلریشن دے سکے گا۔


اعلامیہ کے مطابق اس ڈیکلریشن کے موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن 30 روز کے اندر اس معاملے کو نمٹانے کا پابند ہوگا، تاہم الیکشن کمیشن کی کارروائی پارٹی سربراہ اور اسپیکر اسمبلی کےڈیکلریشن کے بعد شروع ہوگی۔
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
الیکشن کمشین کا کام صرف کمیشن بنانا ہے۔ اگر حکومتی اراکین اسمبلی فلور کراسنگ کرکے اگر پیسہ بنارہے ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ انکی اس کمائی سے بھی ہمارا کمیشن نکلتا ہے۔ اگر آپ کو ہمارے کمیشن لینے پر اعتراض ہے تو۔ ہمارے ادارے کا نام الیکشن کمیشن سے تبدیل کر کے کچھ اور رکھ دیں۔​
شکریہ۔
 

monkk

Senator (1k+ posts)
Pakistan to makkary ky jally meen panshi hui makhi ki tarha hy.... bahir nikal hi nahi sakta...

PS: fuck patwaris who facilitate the situation because lassi and paaye has killed their brain cells..