تحریک عدم اعتماد پر تعاون،زرداری نے ایم کیو ایم کو بڑی یقین دہانی کرا دی

10zardaeikhalimaqboltelephone.jpg

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد پر تعاون کے حصول کے لئے ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا، انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ جو طے کیا جائے گا اس پر عمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورسابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایم کیو ایم کے فیصلے سے متعلق دریافت کیا، خالد مقبول کا کہنا تھا کہ پارٹی جلد ہی حتمی فیصلے پر پہنچ جائے گی۔


اس موقع آصف علی زرداری نے خالد مقبول کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ اسلام آباد آئیں، ملاقات کرتے ہیں جو طے ہوگا اس پر عمل ہوگا میں اور بلاول براہ راست معاملات کی خود نگرانی کریں گے، آپ براہ راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں۔ ذرائع کے مطابق خالد مقبول نے ملاقات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کل اسلام آباد پہنچوں گا۔

اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد پر ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کا ساتھ دینے کی درخواست کی۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول کی جانب سے بتایا گیا کہ مشاورتی اور مذاکراتی عمل جاری ہے، دو سے تین دن میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہمارے زیادہ تر نکات صوبے سے متعلق ہیں جو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، ایم کیو ایم کے نکات پر عمل درآمد تو شروع کیا جائے، کم از کم سپریم کورٹ کے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔
 

Raza888

Councller (250+ posts)
I think it will benefit IK if he will be removed now as his stance against US will fuel his politics and he would come back with more awami support in next coming elections and can get away from buzdar incompetency factor by saying that foreign intervention didn't let him complete his term. If he completes his term he would have very less to sell in next general election campaign
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
I think it will benefit IK if he will be removed now as his stance against US will fuel his politics and he would come back with more awami support in next coming elections and can get away from buzdar incompetency factor by saying that foreign intervention didn't let him complete his term. If he completes his term he would have very less to sell in next general election campaign
PDM don't want early elections or next elections, they want to remove Immi and capture the govt for the next 5 years.
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
اگر اتحادی دغا دیں گے تو عمران اسمبلی توڑ دے گا
پھر الیکشن کرنے پڑیں گے
تو کیا ق لیگ اور ایم کیو ایم اتنی سیٹس لے پائے گی؟
چھیچھڑے نظر آ رہے ہیں ہر جگہ
 

Bebabacha

Senator (1k+ posts)
yeh tu LOL hogaya. Topi karadii. You can't sign an agreement for something when Immmi will go for next elections at once. You won't get the 5 seats next time
Ik master stroke was to immeditaely do these jalsas no body was expecting such kind of gathering.. Now even ethadi will think twice before go against immi
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کتنی ہزارویں بار؟ اور ایم قیو ایم کا یہ حشر ہی اسی لیے ہوا ہے کہ ہر بار کراچی والوں کے حقوق کے نام پر لیڈر بکتے رہے اور جو حال کراچی کا ہے وہ ایم قیو ایم کی آنیوں جانیوں کی وجہ سے ہے اگلی بار کراچی والوں کو ان کالے منہ والے سانپوں سے بھی نجات حاصل کر لینی چاہیے ورنہ یہ ہر بار پیپلز پارٹی سے مذاکرات طے کرتے رہیں گے اور ان کے کیسز رکے رہیں گے اور کراچی کے حالات بھی