تربیلا ڈیم متاثرین کیس، سپریم کورٹ نے60 سال بعد فیصلہ سنا دیا

3suprecourtterbeladamcase.jpg

سپریم کورٹ نے تربیلا ڈیم متاثرین کو معاوضہ، متبادل زمین کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے واپڈا کو حکم دیا ہے کہ واپڈا راستہ نکالے اور متاثرین کی تلافی کرے۔ عدالت نے تربیلا ڈیم متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ کرتے ہوئے متاثرین کے کلیمز کے خلاف واپڈا کی اپیل واپس لینے پر خارج کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے متاثرین کو معاوضہ، متبادل زمین کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کیس کا فیصلہ آئندہ بننے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دیا۔ نامزد چیف جسٹس نے واپڈا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پالیسی کے مطابق تربیلا ڈیم متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی، 206 متاثرین کو دینے کے لیے کتنی زمین درکار ہے؟

https://twitter.com/x/status/1483046446039457793
واپڈا کے وکیل نے جواب دیا کہ متاثرین کو دینے کے لیے 5000 ہزار ایکڑ زمین درکار ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ واپڈا راستہ نکالے اور متاثرین کی تلافی کرے، بھاشا ڈیم متاثرین کے ساتھ بھی واپڈا نے معاملات طے کیے، 12 ایکڑ اراضی کیلئے ایک لاکھ 7 ہزار معاوضہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

وکیل واپڈا نے عدالت میں جواب دیا کہ متاثرین کے معاملات کو ہائیکورٹ فیصلہ کی روشنی میں جائزہ لے لیتے ہیں۔ جس پر عدالت نے متبادل زمین کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے واپڈا کو حکم دیا ہے کہ کوئی راستہ نکالے اور متاثرین کی تلافی کرے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

کنجر عدلیہ
https://twitter.com/x/status/1483042921314140167