ترک صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام، بم ناکارہ بنادیاگیا

turk-president-111.jpg


سکیورٹی فورسز نے ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب اردگان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ترک سیکیورٹی فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

https://twitter.com/x/status/1467190630749282307
غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ طیب اردگان صوبہ سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، سیکیورٹی فورسز نے اس گاڑی کے نیچے سے بم برآمد کیا ۔

یہ ریموٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لیکر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے ہیں جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


 

ranaji

President (40k+ posts)
اللہ کا شکر ہے اردگان خیریت سے ہے امریکہ کی سازش ناکام ہوئی ویسے تو عمران خان کو بھی جان کا خطرہ ہے امریکہ سے
absolutely not
کے بعد سے مگر امریکہ اسکی طرف سے مطمئن ہے کہ کچھ وزیر کچھ روحانیاتی فراڈئے بزداری مانیکے ہی بہت ہیں عمران خان کا بیڑا غرق کرنے کو چنانچہ سازش کی ضرورت ہی نہیں یہ سب خود ہی کافی ہیں عمران خان کے خلاف سازشیں کرنے کو