ترین اپوزیشن کا ساتھ دے چکے،اپوزیشن کمال سےحکومت کو بیوقوف بنارہی ہے،نیازی

12nizaitareen.jpg

سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ جہانگیر ترین اپوزیشن کے ساتھ سیٹ ہونے کے بعد جن لوگوں کو ساتھ لے کر جائیں گے ان میں فواد چوہدری کا بھی ایک نام شامل ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام "رپورٹ کارڈ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اپوزیشن کا ساتھ دیں گے نہیں بلکہ دے چکے ہیں، اپوزیشن بڑے کمال سے حکومت کو بیوقوف بنارہی ہے، کیونکہ حکومت نے اپنی ساری توجہ ق لیگ اور ایم کیو ایم کی جانب کررکھی ہے مگر اپوزیشن جہانگیر ترین کے گروہ کو ساتھ ملانے میں لگی ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک مستند خبر تھی کہ جہانگیر ترین گزشتہ پیر کو اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کا اعلان کرنے والے تھے مگر کچھ واقعات ایسے ہوگئے جن کی وجہ سے یہ اعلان نہیں ہوسکا، عمران خان اوران کی ایجنسیاں اس وقت اپوزیشن کے ایک ایک رہنما کی حرکتوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اسی پروگرام میں شریک سینئر صحافی مظہر عباس کہنا تھا کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی نہ تو تصدیق ہوئی ہے نا تردید ، پھر بھی اگر مان لیا جائے کہ ملاقات ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امپائر نیوٹرل ہوچکا ہے یا کم از کم اس وقت حکومت کی طرف نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ کیونکہ جہانگیر ترین ایسے ہی نہیں شہباز شریف سے نہیں ملیں گے کیونکہ اس سے پہلے کچھ ایسا ہوا ہوگا جس کی وجہ سے یہ ملاقات ہوئی ہے۔

مظہر عباس نے کہا اس وقت حکومت کی پریشانی بہت سی اور چیزوں سے نظر آرہی ہے، حکومت نے 2 اہم قانون سازیاں کی ہیں جن میں ایک تنقید کرنے والوں پر پابندی اور الیکشن کمیشن کے ضابطے میں تبدیلی کرکے وزراء کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے، ان اہم قانون سازیوں کے مقاصد کیا ہیں؟
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
ksi ka sath do lekin begheraqto IMF aur MAFIA se azadi dilwao aur awam ke liye asani peda karo.... tum sab men se kisi ke baap ne ye mulk nahin banaya... PPP, PmlN PTI ya ye dusre groups... ye sab khbees bandar bant men lage hain..in sab ko aur inke piche jo shaitan hain sab ko sar e aam phansi di jai...lekin ye inqelab ke bagher mumkin nahin.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ہائے ساڑا اس فیجی کن۔۔۔ر نے تو سڑ سڑ کے مر جانا ہے۔ حکومت گرے یا نہ گرے عمران خان پی ایم رہے یا نہ رہے اس نے پھر بھی لیجنڈ ہی رہنا ہے ہیرو ہی رہنا ہے مگر تیری اوقات بھونکے کے علاوہ صرف اتنی ہے کہ تجھے لوگ عمران خان کی وجہ سے جانتے ہیں
لیکن اگر عمران کی حکومت گئی تب بھی فائدہ عمران کا ہے نہ گئی جب بھی مگر دونوں صورتوں اس حفیظ نیازی عرف فیجی نے وزیر اعظم نہیں بننا سارا پنڈ مر جائے فیجی میراثی المعروف حفیظ اللہ نیازی نے چوہدری نہیں بننا رہنا صرف مریم فراری کیپٹن صفدر کا بھونکا اور پالتو کتا ہی رہناہے
 

Keep the trust

Minister (2k+ posts)
Ek to yeh mantra keh Muktadir halqay neutral ho gai hain, woh to kab say keh rahay hain uss kay baad bill pass hoa per nahi media aur opposition nah nahi mannana, tareen opposition ka saath day kar suicide nahi karay ga, he is too intelligent for this dumb opposition.
 

stargazer

Chief Minister (5k+ posts)
شیخ رشید کو اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھوں
یہ کس نے کہا تھا؟
Ghaseet ghaseet ker khabay kis nay khilai?
Vo jis ka naam ab Shehbaaz Sharif naheen Showbaz hai!?
Meri London to kiya mairee to Pakistan main bhe koi property naheen!

Alhamdulillah Avon field hamary hai or us key beneficial owner mairee behan hain.
COAS ko extension daainay k gunah main mer naam naheen, (sirf meray abba or chacha ka hai)
Bilawal ab hum kabhee naheen larain gay.
"Jeeyay Bhutto" Maryam Safder.