تم کیسے انسان ہو؟

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
تم کیسے انسان ہو؟ ایک بس سڑک پر (لاہور ٹو جڑانوالہ) جارہی ہے تم بھی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو، بس خراب ہوکر رک جاتی ہے، تم بھی مدد کی نیت سے کار روک کر اتر جاتے ہو اور ایک خاتون جس کو ایمرجنسی میں کہیں پنہچنا ہے تم اسے خداترسی کا مظاہرہ کرتے ہوے ساتھ بٹھا لیتے ہو، پھر یکدم کیا ہوا کہ انسان کہیں دور رہ گیا اور چھ عدد شیاطین اس نہتی خاتون کے ساتھ تم وہ کرتے ہو جس کا ذکر کرنے سے بہتر ہوگا کہ بس ہر ایک محض یہ تصور کرلے کہ اس مجبور خاتون کی جگہ آپ کی بہن تھی، اس کے بعد مجھے امید ہے کہ آپ ان سب شیاطین کو سنگسار کرنا چاہیں گے
ہمارا وزیراعلی اور پولیس افسران بھی اس مجبور لڑکی کو اپنی بہن سمجھ کر کاروای کریں انشااللہ مجرموں کا وہ حال نہیں ہوگا جو عابد علی کیس میں ہورہا ہے
اس کے علاوہ بھی تھرپارکر میں انصاف نہ ملنے کی وجہ سے ایک اور غیرت مند بیٹی اپنی جان دے گئی اور یہ دوسرا واقعہ ہے
سندھ میں لاقانونیت اپنے عروج پر ہے انصاف نہ ملنے پر لڑکیاں خودکشیاں کررہی ہیں اور منصف خود عدالتوں کے اندر شیطان بن چکے ہیں، کیا ایسی حکومت کو چلتا نہیں کیا جاے گا؟
مجھے صرف ایک بات کی خواہش ہے کہ مسلمان نہ سہی کم از کم تم اچھے انسان ہی بن کر دکھا دو؟
جو حرکات عابد علی اور اس کے گروہ کی سن رہے ہیں کیا وہ کسی بھی پہلو سے انسان دکھای دیتے ہیں؟
عابد علی کو پھانسی پر لٹکتا دیکھنا ہم سب کی خواہش ہے مگر کب؟
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
the way abid ali blatantly raped that woman. I'm certain, he had the full backing of the police.
ریپ کے بعد عابد علی کا فرار اور ابھی تک پولیس کے قابو میں نہ آنا بھی بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ویسے مجھے اس بات کا یقین ہے کہ عابد علی پولیس سے چھپا ہوا ہے کیونکہ پولیس کی کمزوریاں جس مجرم کے پاس ہوں پولیس اسے مارنے میں ایک منٹ نہیں لگاتی