تنخواہوں میں اضافہ،ایک سال کےدوران آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا:فواد چوہدری

fawad-khan-ch-pti.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں، تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1491664657731534848
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا، ڈسپریٹی الاؤنس ایسے ملازمین کو ملے گا جنہیں مکمل الاؤنس نہیں مل رہے۔

https://twitter.com/x/status/1491635474896723968
وفاقی حکومت نے صوبوں کو تنخواہوں میں اضافہ اپنے فنڈز سے دینے کی سفارش کی ہے جبکہ کافی عرصے سے ایک ہی گریڈ میں رہنے والوں کی پروموشن کی سمریاں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔