تیسری بیوی سے علیحدگی کی خبروں پر عامر لیاقت کا موقف سامنے آگیا

amir-liaqat-wofe-3rdd.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی، کہا طلاق کی خبریں حقیقت کے منافی ہیں، ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ میری اور دانیہ شاہ کی علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اور میری بیوی ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں،رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو خبردار کیا کہ وہ ان کے گھریلو معاملات میں مداخلت نہ کریں اور نہ ان کے گھر میں داخل ہوں، ورنہ کچھ بھی نہیں بچے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ایف آئی آے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کیا جائے جو ان کی خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ دانیہ شاہ کو بھی مینشن کیا،اہلیہ دانیہ شاہ کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ شوہر سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتی دکھائی دیں۔

https://twitter.com/x/status/1513834026527719426
دانیہ شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ ان میں اور عامر لیاقت میں کوئی علیحدگی نہیں ہوئی، وہ دونوں ایک ہیں، ان سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔


گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت کی پہلی اور دوسری بیوی کی طرح تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی ان سے الگ ہوگئیں ہیں،عامر لیاقت حسین نے خود سے 31 سال کم عمر دانیہ شاہ سے دو ماہ قبل ہی فروری میں شادی کی تھی۔

دانیہ شاہ سے قبل فروری میں ہی عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ عامر نے ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں اسکالر سے شادی کی تھی اور وہ بھی ان سے کم عمر تھیں،عامر لیاقت کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پہلی شادیوں کے بلنڈر کیا پی ٹی آئ نے میڈیا پر پھیلا تھے؟ اتنا اہم نہیں یہ مسخرہ جیسے خود کو اس بڑھاپے اور گرتے امیج کو سہارا دینے کو ڈرامے کر رہا ہے ۔شکل سے لگ رہا ہے بچی اس زہنی مریض سے تنگ آ چکی ہے اور ڈری ہوئ ہے اب وہ چھوڑ جاے تو الزام پی ٹی آئ کو نہ ٹینا
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
amir-liaqat-wofe-3rdd.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی، کہا طلاق کی خبریں حقیقت کے منافی ہیں، ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ میری اور دانیہ شاہ کی علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اور میری بیوی ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں،رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو خبردار کیا کہ وہ ان کے گھریلو معاملات میں مداخلت نہ کریں اور نہ ان کے گھر میں داخل ہوں، ورنہ کچھ بھی نہیں بچے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ایف آئی آے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کیا جائے جو ان کی خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ دانیہ شاہ کو بھی مینشن کیا،اہلیہ دانیہ شاہ کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ شوہر سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتی دکھائی دیں۔

https://twitter.com/x/status/1513834026527719426
دانیہ شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ ان میں اور عامر لیاقت میں کوئی علیحدگی نہیں ہوئی، وہ دونوں ایک ہیں، ان سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔


گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت کی پہلی اور دوسری بیوی کی طرح تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی ان سے الگ ہوگئیں ہیں،عامر لیاقت حسین نے خود سے 31 سال کم عمر دانیہ شاہ سے دو ماہ قبل ہی فروری میں شادی کی تھی۔

دانیہ شاہ سے قبل فروری میں ہی عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ عامر نے ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں اسکالر سے شادی کی تھی اور وہ بھی ان سے کم عمر تھیں،عامر لیاقت کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔
جہنم میں جائے یہ پتہ نہیں کون پاگل اس نفسیاتی مریض کو اہمیت دے رہے ہیں پیدائشی اب نارمل
?
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے لگتا ہے کہ یہ ڈرگز لیتا ہے، عجیب عجیب حرکتیں کر رہا ہے
دوسرا کچھ ایسی باتیں کی ہیں جس سے لگتا ہے کہ یہ اب بھڑوا گیری بھی کر رہا ہے
اللہ کرے ایسی کوئی بھی بات نہ ہو