تین سال بعد امریکا نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے سفیر منظور کرلیا

donland-blom-pak.jpg


امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کی پاکستان کے لئے بطور سفیر تعیناتی کی منظوری دے دی،امریکا نے تین سال بعد پاکستان میں امریکی سفیر کی تعیناتی کی توثیق کی ہے،ڈونلڈ بلوم اس وقت تیونس میں امریکا کے سفیر ہیں۔ وہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تین سال بعد پاکستان کیلئے منظور کئے جانے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم رواں ماہ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے،امریکی سینٹ نے ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1499158721108262914
ڈونلڈ بلوم مشرق وسطیٰ اُمور کے ماہر ہیں اور عربی زبان جانتے ہیں،وہ کابل، مقبوضہ بیت المقدس، قاہرہ، بغداد اور کویت میں امریکی سفارتی مشنز میں کام کرچکے ہیں،ڈونلڈ بلوم نے ملٹی نیشنل فورس اسٹریٹجک انگیجمنٹ سیل، بغداد میں سویلین کوڈائریکٹر، سفارت خانہ کویت میں سیاسی مشیر، اور اسرائیل ڈیسک آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور قائم مقام ڈائریکٹر، دفتر اسرائیل اور فلسطینی امور کے طور پر خدمات انجام دیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان سے شراکت داری علاقائی سیکیورٹی کے لئے اہم ہے،یہ شراکت داری تجارت، سرمایہ کاری کیلئے بھی اہم ہے،امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کیلئے ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ملکرر کام کرینگے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
جو پہلے والوں نے پٹ لیا وہی یہ بھی پٹ لے گا
دوست کے روپ میں پاکستان کا دشمن انکل سام
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
عربی بھی جانتا ہے۔ واوو
ادھر لوگوں کو ڈھنگ سے اردو نہیں آتی