تین ماہ میں الیکشن نہ کروانے کی خبر بھی جھوٹی نکلی:فواد چوہدری کا ردعمل

fawad-khan-ch.jpg


نجی ٹی وی چینل کی جانب سے الیکشن کمیشن سے منسوب کرکے تین ماہ میں انتخابات نہ کروانے سے متعلق خبر بھی جھوٹی نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے وضاحت جاری کی جس میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1511271151003377672
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ دار ی ہے اور ہم ہر وقت اس کیلئے تیار ہیں، تین ماہ میں انتخابات نہ کروانے سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے اسی میڈیا گروپ نے یہ خبر نشر کی کہ تحریک انصاف اسلام آبا دمیں خوں ریزی کا منصوبہ بنارہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب اسی ادارے نے یہ خبر چلائی کہ الیکشن کمیشن نے تین ماہ میں انتخابات کروانے سے معذرت کرلی ہے، اس ادارے کو روزانہ جعلی خبریں دیتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے وزیراعظم کے ملک میں تین ماہ کے اندر عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے منسوب کرکے یہ خبر چلائی گئی تھی کہ آئینی و قانونی پیچیدگیوں کے باعث تین ماہ میں انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے۔
 
Last edited: